Sun, 28 Oct 2018 18:45:19
گزشتہ بیس برس سے زائد عرصے کے بعد پہلی مرتبہ کسی اسرائیلی وزیر اعظم نے خلیجی عرب ریاست عمان کا دورہ کیا ہے۔ جمعہ چھبیس اکتوبر کو کیے گئے اس اچانک اور غیر اعلانیہ دورے کی تصدیق خود اسرائیل نے بھی کر دی ہے۔
View more
Sun, 28 Oct 2018 18:13:13
امریکی کانگریس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی سینئر ارکان کے ایک گروپ نے ہفتے کے روز مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ ماہ چار نومبر سے ایران پر عائد ہونے والی پابندیوں کو سخت بنایا جائے۔
View more
Sun, 28 Oct 2018 18:06:35
سعودی وزیرِ خارجہ نے ایک بار پھر ملزمان کی ترکی کو حوالگی کا امکان یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ سعودی عرب خود نبٹائے گا۔سعودی حکومت نے صحافی جمال خشوگی کے مشتبہ قاتلوں کو کسی اور ملک کے حوالے کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزمان کے خلاف تمام ضروری قانونی کارروائی سعودی عرب میں ہی کی جائے گی
View more
Sun, 28 Oct 2018 17:00:04
شوبّت نامی عبادت کے دوران اچانک ایک شخص کے سائناگوگ میں داخل ہوکر اندھادھند گولیاں برسانے کے نتیجے میں گیارہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاع کے مطابق متعلقہ شخص ’’سارے یہودیوں کو مرنا چاہیے‘‘ کا نعرہ لگاتے ہوئے پٹسبرگ کے ایک سائناگوگ میں داخل ہوا تھا ، جہاں ہفتے کے روز 'شوبّت' کی عبادت جاری تھی۔
View more
Sun, 28 Oct 2018 12:24:23
کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے ہفتہ کو پارٹی ہیڈکوارٹر میں ریٹائرڈ آرمی اہلکار وں سے ملاقات کی۔اس ملاقات میں رافیل سودے سے لے کر ون رینک ون پنشن (اوآراوپی)سمیت کئی معاملات پر بات چیت ہوئی۔
View more
Sun, 28 Oct 2018 11:39:03
بھوپال میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ترجمان سمبت پاترا کی پریس کانفرنس کے خلاف کانگریس الیکشن کمیشن سے شکایت کی ہے۔کانگریس نے پاترا اور مقامی ایس ڈی ایم کے خلاف کارروائی کی مانگ کی، کانگریس نے اپنے الزام میں کہا کہ بغیر اجازت سمبت پاترا نے بھوپال میں پریس کانفرنس کی، لہذا الیکشن کمیشن کو ان کے خلاف سخت کارروائی کرنی چاہئے۔
View more
Sun, 28 Oct 2018 11:20:51
یوگی حکومت میں کابینہ وزیر اورSBSP کے صدر اوم پرکاش راج بھر نے ایک بار پھر بی جے پی پر نشانہ لگایا ہے۔ ہفتہ کو دارالحکومت لکھنؤ میں پارٹی کی ایک ریلی میں راج بھر نے دو ٹوک کہا کہ وہ بی جے پی کا غلام بن کر نہیں رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا دل اب اس پارٹی سے ٹوٹ گیا ہے اور وہ استعفیٰ دے کر رہیں گے۔
View more
Sun, 28 Oct 2018 11:10:42
وراثت کی سیاست پرحکمراں اور حزب اختلاف کے درمیان الزام تراشیوں کے درمیان مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے ہفتہ کو سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کے تقریر کے بہانے کانگریس کی نکتہ چینی کی ہے۔
View more
Sun, 28 Oct 2018 11:01:35
2019 لوک سبھا انتخابات کے لئے بی جے پی اور جے ڈی یو کے درمیان نصف نصف ڈیل کے بعد بہار میں سیاسی سرگرمی اور تیز ہو گئی ہے۔ اس ڈیل کے بعد بہار میں این ڈی اے کے دیگرحلیف ٹیم قومی لوک سمتا پارٹی (RLSP) اور لوک جن شکتی پارٹی (LJP) نے اب بی جے پی پر دباؤ کی سیاست شروع کر دی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy