Wed, 13 Aug 2025 11:08:18
اسمبلی سیشن کے دوران وزیر داخلہ ڈاکٹر جی پرمیشورا نے بتایا کہ ریاستی حکومت آن لائن گیمنگ پلیٹ فارمس کو قابو میں رکھنے کے سلسلے میں قانون بنائے گی ۔ جبکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور بایو ٹیکنالوجی کے وزیر پریانک کھرگے نے اسمبلی اجلاس کے دوران میں بتایا کہ ہندوستان میں اس وقت آن لائن گیمنگ کی مارکیٹ 590 ملین ڈالر ہے ۔
View more
Tue, 12 Aug 2025 17:04:18
کرناٹک کانگریس کمیٹی نے الیکشن کمیشن آف انڈیا پر حالیہ انتخابات میں سنگین بے ضابطگیوں اور دھاندلیوں کو چھپانے کا الزام عائد کرتے ہوئے شفاف تحقیقات اور انتخابی عمل کی پاکیزگی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
View more
Tue, 12 Aug 2025 11:19:07
کرناٹک حکومت نے ریاست کو عالمی سطح پر فِن ٹیک کے شعبے میں قائد بنانے کے مقصد سے آئی آئی ایم بنگلورو کے تعاون سے ’’فِن ٹیک سینٹر آف ایکسیلنس‘‘ کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔ یہ منصوبہ محکمہ الیکٹرانکس، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور بایوٹیکنالوجی کے تحت شروع کیا گیا ہے اور اس کا نفاذ آئی آئی ایم بنگلوروکے این ایس آر سی ای ایل (NSRCEL) کے ذریعے کیا جا رہا ہے۔
View more
Tue, 12 Aug 2025 11:13:44
کرناٹک حکومت کے محکمہ الیکٹرانکس، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور بایوٹیکنالوجی نے اپنی نمایاں گرانٹ اِن ایڈ اسکیم ’’ایلیویٹ‘‘ کے 22ویں ایڈیشن کا باضابطہ آغاز کرتے ہوئے ریاست بھر کے اسٹارٹ اپس سے درخواستیں طلب کی ہیں۔ یہ اقدام ریاست میں ہمہ گیر اور مستقبل نواز انٹرپرینیورشپ کے فروغ کی جانب ایک اور اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔
View more
Mon, 11 Aug 2025 17:32:15
کرناٹک کے وزیرِ تعاون کے این راجنا نے پیر کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، جس کی تصدیق وزیرِ اعلیٰ سدارامیا کے دفتر کے ذرائع نے کی۔ یہ استعفیٰ اس وقت سامنے آیا جب راجنا نے اسمبلی اجلاس میں انتخابی فہرستوں میں مبینہ بے ضابطگیوں پر سوال اٹھاتے ہوئے پارٹی قیادت اور کانگریس رہنما راہول گاندھی کے موقف کو چیلنج کیا۔
View more
Mon, 11 Aug 2025 17:17:28
وزیر اعلیٰ سدارامیا نے کہا ہے کہ ریاست کو عالمی سطح پر جدت، ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری کا مرکز بنانے کے لیے حکومت پُرعزم ہے۔
View more
Mon, 11 Aug 2025 11:28:27
اپنے اشتعال انگیز بیانات کے لئے معروف بیجاپور کے ایم ایل اے بسون گوڑا پاٹل یتنال نے پھر ایک بار متنازعہ بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لڑکیوں سے شادی کرنے والے ہندو نوجوانوں کو پانچ لاکھ روپے دئے جائیں گے اور اس ضمن میں باقاعدہ مہم چلائے گی ۔
View more
Mon, 11 Aug 2025 11:22:33
وزیر اعلیٰ سدارامیا نے کہا ہے کہ بنگلورو میٹرو منصوبے کے اخراجات میں ریاستی حکومت کا حصہ 87.37 فیصد ہے، جبکہ مرکزی حکومت کا حصہ صرف 12.63 فیصد ہے۔ انہوں نے مرکز سے اپیل کی کہ وہ بنگلورو کی ترقی کے لیے زیادہ سے زیادہ تعاون فراہم کرے، کیونکہ یہ شہر ملک کی آئی ٹی برآمدات میں 35 تا 40 فیصد حصہ رکھتا ہے۔
View more
Sun, 10 Aug 2025 18:53:13
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو میں 22,800 کروڑ روپے مالیت کے بڑے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کا افتتاح اور سنگِ بنیاد رکھا۔ ان منصوبوں میں بنگلورو میٹرو کی یلو لائن کا افتتاح، میٹرو فیز-3 کے منصوبے کا سنگِ بنیاد اور تین نئی وندے بھارت ایکسپریس ٹرینوں کا آغاز شامل ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy