Wed, 30 Jul 2025 11:52:37
ریاستی وزیر برائے دیہی ترقیات و پنچایت راج اور ضلع انچارج وزیر پریانک کھرگے نے کلبرگی میں پولیس افسران کے ساتھ منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں غیرقانونی سرگرمیوں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اس معاملے میں "زیرو ٹالرنس" کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔
View more
Tue, 29 Jul 2025 20:18:45
سلیکان سٹی بینگلورو میں آوارہ کتوں نے ایک 68 سالہ بزرگ پر حملہ کرکے انہیں موت کے گھاٹ اتار دیا۔ یہ خوفناک واقعہ بینگلورو کے کوڈیگے ہلی پولیس تھانے کی حدود میں واقع ٹیلی کام لے آؤٹ علاقے میں پیش آیا، جہاں سِینپا نامی شخص پر تقریباً 8 سے 9 کتوں نے اچانک حملہ کر دیا۔
View more
Tue, 29 Jul 2025 19:04:55
وزیر اعلیٰ کرناٹک جناب سدارامیا یکم اگست کو دہلی کے دورہ پر روانہ ہوں گے، جہاں وہ دو اہم قومی پروگراموں میں شرکت کریں گے۔ ان کے اس دورے کا مقصد نہ صرف ریاست کرناٹک کو ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری کے میدان میں فروغ دینا ہے بلکہ سماجی انصاف جیسے حساس موضوع پر اپنا مؤقف بھی پیش کرنا ہے۔
View more
Tue, 29 Jul 2025 18:57:10
کرناٹک اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (KSRTC) نے بسوں میں لگیج سے متعلق پالیسی میں کسی بھی نئی تبدیلی کی خبروں کو بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ادارے نے حالیہ دنوں میں اس سلسلے میں کوئی نیا اصول یا ضابطہ نافذ نہیں کیا ہے۔
View more
Tue, 29 Jul 2025 18:50:05
کلبرگی ضلع نے عوامی خدمات کی بروقت اور مؤثر فراہمی میں شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے ریاست بھر میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ یہ اعزاز ضلع ڈپٹی کمشنر محترمہ بی. فوزیہ ترنم اور ان کی ٹیم کی بہترین کارکردگی کا نتیجہ ہے، جنہیں ریونیو کمشنر کی جانب سے خصوصی طور پر سراہا گیا ہے۔
View more
Tue, 29 Jul 2025 10:37:53
ریاستی وزیر محنت سنتوش لاڈ نے کہا ہے کہ کانگریس کے سینئر لیڈر ملیکارجن کھڑگے وزیر اعلیٰ بننے کے سب سے زیادہ اہل اور مستحق شخص ہیں۔ انہوں نے یاد دلایا کہ کھڑگے نے ایک موقع پر خود کہا تھا کہ اگرچہ وہ وزیر اعلیٰ نہیں بن سکے، لیکن آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے صدر بن گئے، اور اس حقیقت کو تسلیم کرتے ہوئے انہوں نے آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا تھا۔
View more
Mon, 28 Jul 2025 20:10:20
نوئیڈا کے ایک نوجوان کی جانب سے ریڈٹ پر بنگلور کے خلاف ایک متنازع پوسٹ شیئر کیے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر شدید بحث چھڑ گئی ہے۔ مذکورہ شخص نے ’r/Noida‘ سب ریڈٹ پر "For those who think Bangalore is better than Noida" کے عنوان سے ایک طویل پوسٹ شیئر کی، جس میں اس نے بنگلور کی زندگی کو "جعلی اور کھوکھلا" قرار دیا۔
View more
Mon, 28 Jul 2025 17:56:39
کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے کہا ہے کہ حکومت کنداپور کو ایک اہم سیاحتی مرکز کے طور پر ترقی دینے کو اولین ترجیح دے گی، اور اس کے بعد ہی اس علاقہ میں ہوائی اڈے کے قیام پر غور کیا جائے گا۔
View more
Mon, 28 Jul 2025 17:17:21
وزیر اعلیٰ سدارامیا نے آج مدور اسمبلی حلقہ میں ایک شاندار ترقیاتی مہم کے تحت 1146 کروڑ روپے کی لاگت سے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگِ بنیاد رکھا اور ان کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر منعقدہ ایک بڑے جلسہ عام میں مستفیدین کو ریاستی حکومت کی مختلف اسکیمات کے تحت فوائد بھی تقسیم کیے گئے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy