Sun, 27 Jul 2025 02:05:13
کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کے روز دعویٰ کیا کہ ریاست کی اہم گارنٹی اسکیموں نے کرناٹک کو فی کس آمدنی کے لحاظ سے ملک میں اول مقام پر پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
View more
Sat, 26 Jul 2025 17:35:21
کلیان کرناٹک علاقائی ترقیاتی بورڈ (KKRDB) کے تحت مالی سال 2025-26 کے لیے 5000 کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبے کو ریاستی گورنر تھاور چند گہلوٹ نے منظوری دے دی ہے۔ اس اہم پیش رفت سے کلیان کرناٹک کے اضلاع میں ترقیاتی سرگرمیوں کو نئی رفتار ملے گی۔
View more
Sat, 26 Jul 2025 17:26:41
کرناٹک اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (کے ایس آر ٹی سی) نے انسانی ہمدردی اور فلاحی جذبے کے تحت ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے جاں بحق ملازمین کے اہل خانہ کو مالی امداد اور ملازمتیں فراہم کی ہیں۔
View more
Sat, 26 Jul 2025 16:49:41
کرناٹک کا مذہبی و مندروں کا شہر دھرمستھلا صدیوں سے روحانی اقدار، خیرات، اور خدمتِ خلق کا مرکز سمجھا جاتا رہا ہے۔ یہاں کی روایات، مذہبی عقائد، اور نظام کو عوام نے ہمیشہ تقدس اور عقیدت کی آنکھ سے دیکھا۔ لیکن حالیہ مہینوں میں منظر بدل چکا ہے۔ زمین وہی ہے، عبادت گاہیں وہی ہیں، مگر ہوا میں اب سکون کی نہیں بلکہ سسکیوں کی گونج ہے۔ جنسی استحصال، کم عمر لڑکیوں کی گمشدگیاں، اور اجتماعی قبروں کی دریافت—
View more
Sat, 26 Jul 2025 12:59:41
کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے آج دہلی میں منعقدہ "بھاگیداری نیائے سمیلن" میں ایک جامع اور بامعنی خطاب کرتے ہوئے "بنگلورو ڈیکلریشن" کو باقاعدہ طور پر پیش کیا۔ اس اجلاس میں کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے، لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی، کے سی وینوگوپال، انل جے ہند سمیت کئی سینئر قائدین موجود تھے۔
View more
Wed, 23 Jul 2025 19:47:41
شہر کے مرکزی علاقے میں واقع کلاسی پالیہ بی ایم ٹی سی بس اسٹینڈ پر بدھ کی دوپہر ایک لاوارث بیگ سے 6 جیلیٹن اسٹک اور چند ڈیٹونیٹر برآمد ہونے سے سنسنی پھیل گئی۔ پولیس کے مطابق یہ بیگ بس اسٹینڈ کے بیت الخلا کے قریب چھوڑا گیا تھا۔
View more
Wed, 23 Jul 2025 18:24:39
ریاستی حکومت نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے تاجروں کو جاری جی ایس ٹی نوٹسز پر پیدا شدہ الجھن اور احتجاج کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے تاجروں کو راحت پہنچانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ سدارامیا کی صدارت میں پیر کو بنگلورو میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف تجارتی انجمنوں کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔
View more
Wed, 23 Jul 2025 18:15:57
ریاستی حکومت نے دیہی ترقیات و پنچایت راج محکمہ میں تبادلوں کے نظام کو شفاف اور مؤثر بنانے کی جانب ایک انقلابی قدم اٹھایا ہے۔ وزیر برائے دیہی ترقیات، پنچایت راج و انفارمیشن ٹکنالوجی، مسٹر پریانک کھرگے نے اعلان کیا ہے کہ اب ریاست کے 31 اضلاع میں گرام پنچایتوں کے گریڈ-1، گریڈ-2 سکریٹریز اور دوسرے درجے کے اکاؤنٹس اسسٹنٹس کے تبادلوں کا عمل آن لائن کاؤنسلنگ کے ذریعے انجام پائے گا۔
View more
Wed, 23 Jul 2025 18:04:11
ریاست کرناٹک میں ذات پر مبنی سماجی و تعلیمی مردم شماری کی باقاعدہ تیاری کا آغاز ہو چکا ہے۔ اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ سدارامیا کی صدارت میں پیر کو ودھان سودھا میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں اس حساس اور اہم سروے کے مختلف پہلوؤں پر غور و خوض کرتے ہوئے کئی اہم فیصلے لیے گئے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy