Sat, 19 Jul 2025 17:38:04
وزیر اعلیٰ کرناٹک سدارامیا نے آج میسور شہر میں 2578 کروڑ روپئے مالیت کے مختلف ترقیاتی کاموں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور جنتا دل سیکولر (جے ڈی ایس) کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ترقی ہی ان جماعتوں کے جھوٹے پروپیگنڈے کا اصل جواب ہے۔
View more
Sat, 19 Jul 2025 17:27:01
کرناٹک کے دیہی ترقی، پنچایت راج اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر پریانک کھرگے نے ریاست کے دیہی علاقوں میں جاری پینے کے پانی کے منصوبوں میں تاخیر پر سخت ناراضی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو ٹھیکیدار منصوبے وقت پر مکمل نہ کریں، انہیں بلیک لسٹ کیا جائے۔ انہوں نے واضح طور پر خبردار کیا کہ عوامی شکایات پر فوری کارروائی کی جائے اور آلودہ پانی کی فراہمی کی صورت میں متعلقہ انجینئر کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔
View more
Sat, 19 Jul 2025 17:13:32
کرناٹک ہائی کورٹ کو نیا چیف جسٹس مل گیا ہے۔ جسٹس وِبھُو بکھرو نے جمعہ کو باضابطہ طور پر ریاست کے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب بنگلورو کے راج بھون کے گلاس ہاؤس میں منعقد ہوئی، جہاں ریاست کے گورنر تھاور چند گہلوٹ نے انہیں عہدے کا حلف دلایا۔
View more
Sat, 19 Jul 2025 11:48:22
وزیراعلیٰ کرناٹک سدارامیا نے ملک میں بڑھتی فرقہ پرستی اور آئینی اقدار پر حملوں کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان کے سوشلسٹ اور سیکولر کردار کا تحفظ نوجوانوں کی اولین ذمہ داری ہے۔ وہ جمعہ کو میسورو میں منعقدہ ’’یوا شکتی پرتگیہ 2025‘‘ کے تحت یوتھ کانگریس کے عہدیداروں کی حلف برداری تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔
View more
Sat, 19 Jul 2025 11:41:40
وزیراعلیٰ کرناٹک سدارامیا نے کہا ہے کہ بی جے پی کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات بے بنیاد ہیں اور ریاستی حکومت عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو پوری قوت سے جاری رکھے گی۔ انہوں نے یہ بات میسورو ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
View more
Sat, 19 Jul 2025 11:34:44
کرناٹک حکومت نے ریاست کے بے روزگار نوجوانوں کی مالی امداد کے لیے ایک نئی فلاحی اسکیم ’’یواندھی‘‘ (Yuva Nidhi) کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت مستحق نوجوانوں کو ہر ماہ وظیفہ دیا جائے گا۔ اس اسکیم کے لیے آن لائن رجسٹریشن کی خصوصی مہم 7 جولائی سے شروع ہو چکی ہے، جو 7 اگست 2025 تک جاری رہے گی۔
View more
Fri, 18 Jul 2025 23:16:30
کرناٹک کے گوکرنا میں جنگلات کے بیچ واقع ایک غار میں اپنی دو کمسن بیٹیوں کے ساتھ رہنے والی روسی خاتون نینا کوٹینا کو حراست میں لیے جانے کے چند روز بعد اب ان کے سابق شوہر اور اسرائیلی شہری درور گولڈسٹین نے بچیوں کی مشترکہ تحویل کا مطالبہ کیا ہے۔
View more
Thu, 17 Jul 2025 18:27:07
کرناٹک حکومت نے ہائی کورٹ کو بتایا ہے کہ رائل چیلنجرز بنگلورو (RCB) اور اس کے ایونٹ پارٹنرز ایم چناسوامی اسٹیڈیم کے باہر ۴؍جون کو پیش آئے بھگدڑ کے واقعے کے ذمہ دار ہیں۔
View more
Thu, 17 Jul 2025 12:31:27
کنڑ افلم انڈسٹری کی مشہور اداکارہ رانیا راؤ کو سونے کی اسمگلنگ کیس میں ایک سال کے لیے احتیاطی حراست میں رکھنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ یہ کارروائی مرکزی حکومت کی منظوری کے بعد ’تحفظِ زرمبادلہ اور انسدادِ اسمگلنگ ایکٹ‘ (COFEPOSA) کے تحت کی گئی ہے۔ اس فیصلے کے مطابق رانیا راؤ کو آئندہ ایک سال تک ضمانت کی درخواست دینے کا بھی حق حاصل نہیں ہوگا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy