Wed, 12 Feb 2025 22:29:09
کرناٹک پولیس نے ایک مذہبی رہنما کی تلاش شروع کردی ہے، جن پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک متنازعہ سوشل میڈیا پوسٹ کے خلاف احتجاج کے دوران اشتعال انگیز تقریر کی، جس کے نتیجے میں میسورو کے ایک پولیس اسٹیشن پر حملہ ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ان کی تقریر نے ہجوم کو مشتعل کرنے میں اہم کردار ادا کیا، جس کے بعد تشدد بھڑک اٹھا۔
View more
Tue, 11 Feb 2025 18:51:23
کرناٹک کے ضلع میسور کے اُدے گیری علاقے میں اُس وقت کشیدگی پیدا ہوگئی جب ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے بعد عوام نے اشتعال انگیز تبصرے کرنے والے ملزم کی فوری گرفتاری اور اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔ تاہم، بعد میں مظاہرین کے ایک گروہ میں سے کچھ افراد نے پولیس پر پتھراؤ شروع کر دیا، جس کے بعد احتجاج پرتشدد جھڑپوں میں تبدیل ہوگیا۔
View more
Tue, 11 Feb 2025 13:34:41
سڑک حادثے کے معاملے پر بجرنگ دل کارکنان کی ٹولی نے ہری پور پولیس اسٹیشن کے حدود میں دو افراد پر جان لیوا حملہ کیا جس پر کارروائی کرتے ہوئے پانچ بجرنگیوں کو گرفتار کر لیا ۔
View more
Tue, 11 Feb 2025 12:53:03
بنگلور وکے آسمان میں پیر کے روز روس کے پانچویں نسل کے طاقتور لڑاکا طیارے سکھوئی 57 اور امریکہ کے جدید ترین لڑاکا طیارے ایف-35 کی گرج سنائی دی۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ایئر فورس اسٹیشن یلہنکا میں دنیا کے مشہور 15 ویں ایرو انڈیا شو کا افتتاح کیا۔
View more
Tue, 11 Feb 2025 12:02:33
انڈین ایکسپریس کے مطابق، کرناٹک ہائی کورٹ نے جمعہ کے روز سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یڈیورپا کو 17 سالہ لڑکی کے مبینہ جنسی استحصال کے معاملے میں گرفتاری سے تحفظ فراہم کیا۔ تاہم، عدالت نے کیس کو منسوخ کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے اسے ٹرائل کورٹ میں واپس بھیج دیا۔ اس بات کا ذکر ضروری ہے کہ یڈیورپا کے خلاف 14 مارچ کو ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا،
View more
Tue, 11 Feb 2025 11:26:50
کرناٹک ہائی کورٹ نے پیر کو ریاستی وقف بورڈ کے مسلم جوڑوں کو شادی اور طلاق کے سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے اختیار پر سوالات اٹھائے ہیں اور یہ جانچنے کی کوشش کی ہے کہ کیا وقف ایکٹ کے تحت اس طرح کے اختیارات حاصل ہیں۔
View more
Mon, 10 Feb 2025 19:25:12
ٹی نرسیپور کی دکشن کاشی تیروموکوڈال میں واقع تروینی سنگم میں ہندو روایات کے مطابق ڈبکی لگانے کے لئے منعقد ہونے والا جنوبی ہند کمبھ میلہ کے نام سے مشہور تہوار آج 10 فروری سے شروع ہوا جو 13 فروری تک چلے گا ۔
View more
Sun, 09 Feb 2025 13:15:23
امسال کے بجٹ میں ریاست کے دو نئے حج بھونوں کی تعمیر کے لیے فنڈز کی تجویز دی جا سکتی ہے۔ یہ بات خود وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ایک میٹنگ کے دوران کہی۔ ہفتہ کے روز محکمہ بلدی انتظامیہ اور حج کے بجٹ منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے منعقد کی گئی میٹنگ میں وزیر اعلیٰ نے اس بات کا یقین دلایا۔
View more
Sun, 09 Feb 2025 09:27:47
بنیرگھٹہ نیشنل پارک میں واقع سُورنا مکھی مندر کے تالاب میں دو کالج طلبہ کے ڈوب کر ہلاک ہونے کا افسوسناک واقعہ سنیچر شام پیش آیا۔ دونوں طلبہ اپنے دوستوں کے ساتھ سیر و تفریح کے لیے یہاں آئے تھے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy