ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / عبدالجبار کے استعفیٰ کے بعد کے پی سی سی اقلیتی ونگ کی تنظیم نو، تمام کمیٹیاں ختم

عبدالجبار کے استعفیٰ کے بعد کے پی سی سی اقلیتی ونگ کی تنظیم نو، تمام کمیٹیاں ختم

Sun, 12 Apr 2026 19:43:33    S O News

بنگلورو ، 12/ اپریل (ایس او نیوز /ایجنسی)کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی کے اقلیتی شعبہ کے صدر عبدالجبار کی جانب سے پیش کیا گیا استعفیٰ منظور کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نائب وزیر اعلیٰ اور کے پی سی سی صدر ڈی کے شیوکمار نے عبدالجبار کا استعفیٰ قبول کرتے ہوئے ان کی قیادت میں تشکیل دی گئی اقلیتی شعبہ کی کمیٹی کو فوری طور پر تحلیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ڈی کے شیوکمار نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا کہ اقلیتی شعبہ کی موجودہ , تمام کمیٹیوں کو فوری اثر سے تحلیل کیا جا رہا ہے، جبکہ نئی کمیٹیوں کی تشکیل کے لیے جلد اقدامات کیے جائیں گے۔

پارٹی کے ذریعے جاری بیان کے مطابق ریاستی کمیٹی کے علاوہ ضلع ، اسمبلی ،بلاک سطح کی تمام کمیٹیوں کو بھی تحلیل کردیا گیا ہے ،پارٹی ذرائع کے مطابق تنظیمی سطح پر نئی تقرریوں کے ذریعے اقلیتی شعبہ کو مزید فعال بنانے کی تیاری جاری ہے۔


Share: