Tue, 27 Dec 2016 23:21:48
سماج میں بے انتہا غربت، غذا کی کمی، ذات پات انسانی حقوق کی پامالی اور دلتوں پر مظالم جب تک برقرار رہیں گے، اس وقت تک یہ ملک ترقی پرور کہلانہیں سکتا۔یہ بات آج نائب صدر جمہوریہ حامد انصاری نے کہی۔ آج شہر میں وکیلوں کی اسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ قومی کانفرنس برائے سماجی انصاف کا افتتاح کرتے ہوئے حامد انصاری نے کہاکہ ملک میں ہر 18منٹ میں دلت پر مظالم کا ایک واقعہ پیش آرہا ہے۔
View more
Tue, 27 Dec 2016 22:57:24
ریاستی وزیر برائے مچھلی پالن ونوجوانان امور پرمود مادھوا راج نے بتایاکہ سرکاری اسکیموں کو عوام تک پہنچانے کیلئے افسران کو دیانتداری کے ساتھ اقدام کرنا ہوگا۔ محکمہئ اطلاعات ورابطہئ عامہ کے اشتراک سے منعقد ہ جنا منا پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایاکہ سرکاری اسکیموں سے استفادہ کیلئے سرکاری دفاتر پہنچنے والے عوام کا احترام کرنے سے ہی رام راجیہ کا قیام ممکن ہے۔
View more
Mon, 26 Dec 2016 23:26:49
سینئر کانگریس لیڈر ملیکارجن کھرگے نے کہاکہ وزیر اعظم مودی کی طرف سے کی گئی یکطرفہ نوٹ بندی کی وجہ سے ملک کا معاشی نظام تباہ ہوچکا ہے۔ نوٹ بندی کی وجہ سے عام آدمی آج بینکوں کی قطاروں میں فٹ پاتھ پر آچکا ہے۔ وہ دن دور نہیں جب لوگوں کو بینکوں میں جمع اپنے ہی پیسوں کیلئے بھیک مانگنی پڑے گی۔آج شہر کے چتراکلا پریشد میں نوٹ بندی کے مضر اثرات کے متعلق تصاویر کی ایک نمائش کا افتتاح کرنے کے بعد اخباری نمائن
View more
Mon, 26 Dec 2016 22:37:39
محکمہ پولیس میں مرحلہ وار بھرتی کیلئے محکمہ ئ مالیات سے اگلے تین سال تک مسلسل منظوری حاصل کی جاچکی ہے۔یہ بات آج وزیر داخلہ ڈاکٹر جی پرمیشور نے بتائی۔ آج شہر کے شیشادری پورم میں پولیس والوں کیلئے نئے گیسٹ ہاؤزکا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پچھلے تین سال کے دوران محکمہ پولیس میں 19600 تقررات ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پچھلی حکومت نے پانچ سال کے دوران محکمہئ پولیس میں کوئی بھرت
View more
Mon, 26 Dec 2016 22:34:22
ریاست کے محکمہ پنچایت راج ودیہی ترقیات میں شفافیت لانے اس محکمہ کے لین دین کو مکمل طور پر بلا نقد کرنے پر ریاستی حکومت سنجیدگی سے غور کررہی ہے۔یہ بات آج وزیر برائے دیہی ترقیات وپنچایت راج ایچ کے پاٹل نے کہی۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ محکمہ میں بلانقد لین دین شروع کرنے کے سلسلے میں کافی تیاریاں کی جاچکی ہیں، جلد از جلد اس نظام کو متعارف کروادیا جائے گا۔
View more
Mon, 26 Dec 2016 22:18:11
حال ہی میں سیکس اسکینڈل کے الزامات کے سبب وزارت سے استعفیٰ دینے والے ایچ وائی میٹی کی جگہ پر وزارت میں جگہ حاصل کرنے کیلئے ریاستی کانگریس میں رسہ کشی کافی زور وں پر ہے۔ کربا فرقہ سے وابستہ ایچ وائی میٹی کی مخلوعہ نشست کو پر کرنے کیلئے اسی فرقہ سے وابستہ وزیر اعلیٰ کے دست راست ایچ ایم ریونا، بی بی چمنکٹی اور ایم ٹی بی ناگراج ایڑی چوٹی کا زور لگارہے ہیں،
View more
Mon, 26 Dec 2016 21:49:48
حضورﷺ کے تعلیمات اور اصولوں پر عمل کرتے ہوئے مسلمانوں کو چاہئے کہ اپنا کھویا ہوا مقام بحال کریں اور اس ملک میں حب الوطنی کا قدم قدم پر غیر معمولی مظاہرہ کرتے ہوئے ایک نظم حکمت عملی کے ساتھ زندگی بسر کرکے دین اسلام پر کبھی آنچ آنے نہ دیں۔ مرکزی اہل سنت و جماعت اور الہاشمی یوتھ وینگ کے زیر اہتمام کل رات یہاں دربار اسکول میدان میں ”میلاد مصطفےٰ کانفرنس“ کے ایک عظیم الشان جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے مقررین
View more
Mon, 26 Dec 2016 21:43:33
وزیر برائے شہری ترقیات وحج آر روشن بیگ نے آج بتایاکہ کارپوریشن عمارت کی تعمیر کیلئے 14.5 کروڑ روپیوں کی تجویز موصول ہوئی ہے۔اس معاملے پر وزیر اعلیٰ سے تبادلہئ خیال کے بعد کابینہ اجلاس میں منظوری دلائی جائے گی۔آج کارپوریشن دفتر میں بلدی ملازمین کی جانب سے تہنیت قبول کرنے کے بعد انہوں نے بتایاکہ بلدی ملازمین کو باوقار زندگی بسر کرنے کا موقع فراہم کرنے کیلئے حکومت کی جانب سے انہیں بنیادی سہولیات کے ع
View more
Mon, 26 Dec 2016 21:39:41
ریاست کے سرحدی اضلاع کو پینے کے پانی کی فراہمی کیلئے ساحلی علاقوں سے ضائع ہونے والے پانی کو یتنا ہولے پراجکٹ کے ذریعہ مہیا کرانے کے منصوبے پر ساحلی علاقوں کے منتخب نمائندوں اور دیگر کارکنوں کی مخالفت کو سلجھانے کیلئے آج وزیر اعلیٰ سدرامیا کی قیادت میں طلب کی گئی میٹنگ ہنگاموں کی نذر ہوگئی۔اس میٹنگ میں مختلف نمائندوں کے درمیان اتفاق نہ ہونے کے سبب یہ مسئلہ اور پیچیدہ ہوگیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy