Wed, 14 Dec 2016 21:38:28
بنگلور سٹی سنٹرل پولیس نے دھوکہ دہی کے الزامات پر ایک خاتون سمیت 5افراد کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے 9لاکھ روپے برآمد کئے۔پولیس نے بتایا کہ گرفتار شدگان کی شناخت سلیم خان ' شمائیل بیگ ' محمود بیگ ' زینب اور سدرشن کمار کے طور پر کی گئی ہے۔
View more
Wed, 14 Dec 2016 21:34:31
ریاستی وزیر آبکاری ایچ وائی میٹی جو مبینہ جنسی اسکنڈل میں پکڑے گئے تھے، نے آج وزیراعلیٰ سد رامیا کو ان کی سرکاری قیام گاہ کرشناپہنچ کر استعفیٰ دے دیا۔مسٹرسدارمیا نے مکتوب استعفیٰ وصول کرنے کے بعد ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ انہو ں نے اس استعفیٰ کو قبول کرلیا ہے اور اسے منظوری کیلئے گورنر واجو بھائی والا کو بھیج دیا گیا ہے.
View more
Wed, 14 Dec 2016 19:00:33
سعودی عرب میں کرنسی کے امور کے نگران ادارے مانیٹری ایجنسی (مرکزی بنک)کی جانب سے جاری کردہ نئے کرنسی نوٹوں اور سکوں کے بارے میں عوام الناس کی آگاہی کے لیے اہم تفصیلات بھی جاری کی گئی ہیں۔
View more
Wed, 14 Dec 2016 18:55:09
بچوں سے متعلق اقوام متحدہ کی ذیلی تنظیم یونیسف کے مطابق ناقص یمن میں ناقص خوراک اور بیماریوں کے سبب ہر دس منٹ میں ایک یمنی بچہ موت کے منہ میں چلا جاتا ہے۔
View more
Wed, 14 Dec 2016 18:45:12
شام کے شہر حلب میں شامی اور روسی فوج کی حالیہ وحشیانہ کارروائیوں میں سیکڑوں شہریوں کی ہلاکتوں کے بعد روس نے کہا ہے کہ مشرقی حلب میں جنگ بندی کردی گئی ہے اور ہر طرح کی فوجی کارروائی روک دی گئی ہے۔
View more
Tue, 13 Dec 2016 22:16:18
قطر کے وزیر برائے محنت اور سماجی بہبود عیسیٰ بن سعد ال جفالی ال نعیمی کا کہنا ہے کہ ملک میں غیر ملکیوں کے داخلے اور اخراج کے حوالے سے نیا قانون لاگو کیا جا رہا ہے۔عیسیٰ بن سعد ال جفالی ال نعیمی کا کہنا ہے کہ 2015کا قانون 21منگل سے نئی اصلاحات کے ساتھ فعال کر دیا جائے گا۔
View more
Tue, 13 Dec 2016 21:43:13
اکستان کی قومی فضائی کمپنی“پی آئی اے“کے گزشتہ ہفتے حویلیاں کے قریب گر کرتباہ ہونے والے طیارے کے مسافروں میں شامل ملک کے معروف مبلغ اور ثناخواں جنید جمشید کی میت کی شناخت کر لی گئی ہے۔اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر مشتاق احمد نے پیر کو دیر گئے ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ میت کی شناخت چہرے کے ایکسرے اور دانتوں کی ہسٹری سے ممکن ہوئی۔گزشتہ بدھ کی شام چترال سے اسلام آباد آنے والی پرواز
View more
Tue, 13 Dec 2016 21:37:59
قابض اسرائیلی فوجیوں اور یہودی شرپسندوں کے حملوں میں فلسطین کی مساجد اور ان میں موجود اذان کے آلات بھی محفوظ نہیں رہے ہیں۔ گذشتہ روز یہودی شرپسندوں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں دورا کے مقام پر ایک مسجد میں گھس کر اس کی بیحرمتی کی اور مسجد میں لگے اذان کے آلات اور لاؤڈ اسپیکر توڑ دئے۔
View more
Tue, 13 Dec 2016 21:30:02
یورپی یونین اور کیوبا نے سفارتی تعلقات معمول پر لانے اور قریبی معاشی اور تجارتی تعلقات کے قیام کے معاہدے پر دستخط کردیے ہیں۔معاہدے پر دستخط یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موغیرینی اور کیوبا کے وزیرِ خارجہ برونو روڈریگز نے برسلز میں واقع یورپی یونین کے صدر دفتر میں ہونے والی ایک تقریب میں کیے۔نیا معاہدہ رواں سال مارچ میں کیوبا اور یورپی یونین کیدرمیان ہونے والے عبوری معاہدے کا تسلسل ہے
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy