Sat, 22 Oct 2016 19:58:35
مرکزی حکومت کی عورتوں کے ساتھ ہمدردی تو صرف دکھاوا ہے اس لئے کہ اگر حکومت کو عورتوں سے ہمدردی ہوتی تو وہ یکساں سیول کوڈ و تین طلاق کے بجائے بیویوں کے قتل کے اسباب اور اس کے سد باب کے لیے کوشش کرتی ۔
View more
Sat, 22 Oct 2016 19:41:17
جمعےۃ علماء ہند کے جنر ل سکریٹری مولانا محمود مدنی نے مسلم پرسنل لاء بورڈ کے ذریعے چلائی جارہی دستخطی مہم کو وقت کی ضرورت بتاتے ہوئے تمام مسلمانوں بالخصوص جمعےۃ کے خدام و کارکنان کو متوجہ کیا ہے کہ وہ اس کا حصہ بن کر اپنے اپنے حلقوں میں لوگوں سے دستخط حاصل کریں ۔
View more
Sat, 22 Oct 2016 19:38:46
سینئر آسامی صحافی تلک ہزاریکا کا طویل علالت کے بعد انتقال ہو گیا ہے۔وہ 96سال کے تھے اور ان کے خاندان میں بیوی اور ایک بیٹی ہے۔ہزاریکا کا انتقال ایک مقامی نرسنگ ہوم میں کل آدھی رات میں ہوا۔
View more
Sat, 22 Oct 2016 19:33:30
بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے ترنمول کانگریس کے رہنما اور مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے بھتیجے ابھیشیک بنرجی کے جلد صحتمند ہونے کی خواہش کی ہے جو ایک سڑک حادثے میں زخمی ہو گئے تھے۔
View more
Sat, 22 Oct 2016 19:30:39
چھتیس گڑھ کے نکسل متاثرہ بیجا پور ضلع میں پولیس نے تصادم میں ایک نکسلی کو مار گرایاہے۔پولیس نے جائے حادثہ سے ہتھیار بھی برآمدکئے ہیں۔ضلع کے پولیس حکام نے آج بتایا کہ ضلع کے بیجا پور تھانہ علاقے کے تحت منگا منکیلی گاؤں کے جنگل میں پولیس نے ایک نکسلی کو مار گرایا ہے اور جائے حادثہ سے ہتھیار برآمد کیا ہے۔
View more
Sat, 22 Oct 2016 19:22:47
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سٹی اسکول میں ’’ سرسید ویک ‘‘ کے تحت آج کوئز مقابلہ کا انعقاد عمل میں آیا جواے ایم یو سٹی گرلس اسکول، اے بی کے ہائی اسکول، احمدی اسکول فار وژوئلی چیلینجڈ اور اے ایم یو سٹی اسکول( بوائز)پر مشتمل 4ٹیموں کے درمیان منعقد ہوا۔
View more
Sat, 22 Oct 2016 19:12:58
وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کل سے شروع ہو رہے تین روزہ بحرین دورہ کے دوران وہاں کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ بات چیت میں پاکستان کی حمایت یافتہ دہشت گردی پرگفتگو کریں گے۔دورہ کے دوران دونوں طرف انسداد دہشت گردی تعاون بڑھانے پر بھی بات کریں گے۔
View more
Sat, 22 Oct 2016 18:59:33
بہار کے مونگیر ضلع کے جمال پور ریلوے ریلوے اسٹیشن پر ہاوڑا سے پہنچی گیا،ہاوڑا ایکسپریس ٹرین کے ایک عام بوگی سے پولیس نے لاوارث حالت میں پڑے دو پیکٹ سے20غیر قانونی آٹومیٹک پستول کو آج صبح برآمد کیا۔
View more
Sat, 22 Oct 2016 18:52:36
شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے آج کہا کہ پارٹی نے گوا میں بی جے پی کو بڑھنے دے کر غلطی کی، دوسری صورت میں کافی وقت پہلے ریاست میں اس کا لیڈر وزیراعلیٰ ہوتا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy