Mon, 10 Oct 2016 18:42:32
محرم کے آٹھویں دن کو دیکھتے ہوئے حکام نے احتیاطا سری نگر کے 11پولیس اسٹیشنوں کے علاقوں میں کرفیو لگا دیا ہے۔ایک پولیس افسر نے بتایا کہ نوہٹٹا، کھانیار، رینواڑی، سفاکدل، مہاراج گنج، میسما، رام منشی باغ، شہید گنج، کرال ہند، کرن نگر اور بٹمالو علاقوں میں لوگوں کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
View more
Mon, 10 Oct 2016 18:39:28
اتر پردیش کے وزیر اعلی اکھلیش یادو نے مسلم ووٹروں کے بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) میں جانے سے خوفزدہ ہوکرمایاوتی پر جوابی حملہ کرتے ہوئے آج کہا کہ عوام بی ایس پی اور بی جے پی کی دوستی کی پرانی مثالیں کو اب تک نہیں بھولی ہے اور کیا مایاوتی یہ دعویٰ کریں گی کہ آئندہ انتخابات کے بعد حالات بننے پر وہ بی جے پی کے ساتھ مل کر حکومت نہیں بنائیں گی۔
View more
Mon, 10 Oct 2016 18:27:44
راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ پریمل نتھوانی نے وزیر اعظم نریندر مودی سے پاکستان کی جیل میں ایک ہندوستانی ماہی گیر کی موت کی خبر پر پاکستانی حکام کے سامنے یہ مسئلہ اٹھانے اور اس کی لاش کو گجرات میں اس کے آبائی گاؤں لانے کی درخواست کی ہے۔
View more
Mon, 10 Oct 2016 18:22:18
یبکیشور میں ایک 5 سالہ بچی کے ساتھ ایک نوعمر کی طرف سے عصمت دری کی کوشش کرنے کی مخالفت میں کئی مقامات پر ہوئے پر تشدد احتجاج کے ایک دن بعد ضلع میں حالات کنٹرول میں ہیں۔
View more
Sun, 09 Oct 2016 20:38:27
بہار میں شراب کے خلاف بیداری پھیلانے کے لئے ریاست بھر میں بہت سے درگا پوجا پنڈالوں میں شراب کے ضمنی اثرات کی عکاسی کی گئی ہے۔
View more
Sun, 09 Oct 2016 18:55:28
مرکز نے ملازمین کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ حکومت یا اس کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہیں تو ان کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔
View more
Sun, 09 Oct 2016 18:42:23
اتر پردیش کے 2017اسمبلی انتخابات کا بگل پھونکتے ہوئے بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے آج وزیر اعظم نریندر مودی کے دارالحکومت لکھنؤ آکر دسہرہ منانے کو سیاسی مفاد قرار دیا اور کہا کہ بی جے پی کو اب مذہب کی سیاست کرنے کے لئے مجبور ہونا پڑ رہا ہے۔
View more
Sun, 09 Oct 2016 18:20:46
قومی زبان میں لوگوں تک پیغام پہنچانے کی نریندر مودی حکومت کی کوششوں کے درمیان خزانہ، پانی کے وسائل، ثقافت، فروغ انسانی وسائل،ا سٹیل، زراعت، اقلیتی امور اور پنچایتی راج سمیت متعدد وزارتوں اور محکموں کی سرکاری ویب سائٹ پر مکمل معلومات ہندی میں دستیاب نہیں ہے۔
View more
Sun, 09 Oct 2016 18:11:17
دہلی کے لوگ جلد ہی اپنے شہر میں ہونے والے غیر قانونی تعمیراتی کاموں کے خلاف گھر بیٹھے آن لائن شکایت درج کرا سکیں گے۔شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن نے حال ہی میں اس طرح کی سہولت فراہم کرنے والی ایک ویب سائٹ کے بارے میں دہلی ہائی کورٹ کو آگاہ کرایا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy