Sun, 25 Sep 2016 19:35:31
شام میں باغیوں کے زیر قبضہ مشرقی حلب میں آج بروز ہفتہ بھی فضائی کارروائی کی گئی ہے۔ ادھر جرمن وزیر دفاع نے دوہرایاہے کہ شام میں قیام امن کی کوششوں کے لیے نو فلائی زون کا قیام مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔
View more
Sun, 25 Sep 2016 19:27:11
عراق کے شمالی صوبے کے شہر تکریت کے نواح میں تین عسکریت پسندوں کے خود کش حملے میں ایک درجن سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔
View more
Sun, 25 Sep 2016 19:24:58
اردن کے معروف مصنف ناہض حتر کو ایک مسلح حملہ آور نے گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔ اس مصنف کو ایک عدالت کے باہرقتل کیا گیا۔
View more
Sun, 25 Sep 2016 19:22:40
پاکستان کے شمال مغربی علاقے میں ملکی فضائیہ کا ایک ایف سیون طیارہ ٹریننگ مشن کے دوران کریش کر گیا۔ پاکستان کے فوجی ذرائع کے مطابق حادثے میں طیارے کا پائلٹ ہلاک ہو گیا ہے۔
View more
Sun, 25 Sep 2016 19:17:36
ترکی کے جنوب مشرقی حصے میں کردستان ورکرز پارٹی کے جنگجوؤں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
View more
Sun, 25 Sep 2016 19:14:11
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں ایک تیز رفتار بس کے دریائے نیلم میں گرنے سے کم از کم چوبیس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔پاکستان میں ٹریفک حادثات کی وجہ سے سالانہ ہزاروں افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔
View more
Sun, 25 Sep 2016 18:25:03
جنگی جرائم سے متعلق بین الاقوامی عدالت مالی سے تعلق رکھنے والے جہادی کے مقدمے کا فیصلہ منگل کے روز سنا سکتی ہے۔احمد الفقی المہدی نامی اس عسکریت پسند نے مالی کے شمال میں متعدد تاریخی مزارات کی تباہی کا اعتراف کیاتھا۔
View more
Sun, 25 Sep 2016 18:17:01
شارلیٹ میں پولیس نے سیاہ فام امریکی کیتھ سکاٹ کی ہلاکت کی ویڈیو جاری کر دی ہے، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ غیرمسلح تھا۔ اس شوٹنگ کے ایک ہفتے بعد بھی امریکی ریاست شمالی کیرولائنا کے اس شہر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔
View more
Sun, 25 Sep 2016 18:14:29
ہنگری کے دارالحکومت بوڈاپیسٹ میں میں ہفتے کی شب ایک دھماکے کی وجہ سے عمارتیں لرز اٹھیں۔ حکام کے مطابق اس واقعے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy