Sat, 24 Sep 2016 20:50:24
کیرالہ کے کوجھیکوڈ میں پی ایم نریندر مودی نے کہا کہ اپنے اپنے ملک میں ہمیں غریبی اوربے روزگاری سے لڑناچاہئے۔انہوں نے پاکستان کونشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ایک ملک ایشیاء میں بدامنی پھیلارہاہے۔کیرالہ کے نام میں پاکیزگی کا احساس جھلکا ہے۔
View more
Sat, 24 Sep 2016 20:43:48
کانگریس کے سینئر لیڈر دگ وجے سنگھ نے آج کہا کہ پاکستان کے ساتھ جنگ ہندوستان کے لئے آخری اقدام ہونا چاہئے کیونکہ دونوں ملک ایٹمی ہتھیاروں سے لیس ہیں۔
View more
Sat, 24 Sep 2016 20:25:11
سی پی آئی نے ریل بجٹ کا الحاق عام بجٹ کے ساتھ کرنے کے حکومت کے فیصلے پر آج فکر ظاہر کی اور الزام لگایا کہ یہ شعبہ میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا راستہ کھولنے اور ریلوے کی نجکاری کی طرف سے ایک قدم ہے ۔
View more
Sat, 24 Sep 2016 20:20:20
پٹیل ریزرویشن تحریک کو ٹھنڈا کرنے کے لئے ریاستی حکومت نے اقتصادی طور پر ریزرویشن کے آرڈیننس کو جمعہ کو دن میں منسوخ کرنے کے اعلان کے بعد اچانک دیر رات اس حکم کو تبدیل کر دیا گیااورکہاگیاکہEBCیعنی اقتصادی بنیادپرریزرویشن اسی طرح چلائیں رہے گا جیسے اب تک ہے۔
View more
Sat, 24 Sep 2016 19:44:53
اتر پردیش میں حکمراں سماج وادی پارٹی (ایس پی)کے درمیان گزشتہ چند دنوں سے چل رہی سیاسی اتھل پتھل کے درمیان اکھلیش کابینہ کی آٹھویں توسیع 26ستمبر کو ہوگی۔کابینہ سے نکالے گئے سابق وزیر گایتری پرجاپتی کی واپسی طے ہے۔
View more
Sat, 24 Sep 2016 19:35:39
اعلیٰ ہندوستانی سفارتکار نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں کشمیر مسئلے کوعالمی بنانے کی پاکستان کی کئی ماہ سے چل رہی کوششوں کو عالمی ادارے کے رکن ممالک نے کوئی اہمیت نہیں دی ہے اور وہ دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے بحران پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔
View more
Sat, 24 Sep 2016 19:29:00
چھتیس گڑھ ا سٹیل پلانٹ میں ہوئے ایک دھماکے میں کم از کم سات ملازمین زخمی ہو گئے، جن میں سے دو کی حالت نازک ہے۔رائے پور پولیس سپرنٹنڈنٹ سنجیو شکلا نے بتایا کہ واقعہ کل رات تلڈا تھانہ علاقے میں واقع بجرنگ ا سٹیل میں اس وقت ہوا جب ملازمین فرنس کے قریب کام کر رہے تھے۔
View more
Sat, 24 Sep 2016 19:21:33
تمل ناڈو کی وزیراعلیٰ جے للتا طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے یہاں ایک ہسپتال میں داخل ہیں اور وہ فی الحال ڈاکٹر کی نگرانی میں رہیں گی۔
View more
Sat, 24 Sep 2016 19:16:58
انڈین پولیس سروس(آئی پی ایس) کے سینئر افسر رادھاکرشن کننی کو وزیر اعظم نریندر مودی کی سیکورٹی کے نظام کی نگرانی کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy