Thu, 31 Dec 2020 18:47:14
یوکرائن نے ایران کے ہاتھوں اپنے مسافر طیارے کے مار گرائے جانے پر تہران کی جانب سے ہرجانے کے طور پر فی کس 1.5 لاکھ امریکی ڈالر مختص کیے جانے پر احتجاج کیا ہے۔
View more
Thu, 31 Dec 2020 18:30:09
امریکا میں معروف قاتل سیموئل لٹل بدھ کے روز 80 برس کی عمر میں فوت ہو گیا۔ امریکی ایجنسی FBI نے اسے ملکی تاریخ کا سب سے زیادہ خونی "سیریل کِلر" قرار دیا تھا۔ لٹل کی موت کی تصدیق امریکی چینل CBS Newsکے پروگرام 60 Minutes کے دوران قانون کے شعبے سے متعلق ایک شخصیت کی جانب سے کی گئی۔ تاہم معروف قاتل کی موت کی وجہ نہیں بتائی گئی۔
View more
Thu, 31 Dec 2020 18:19:47
پاکستانی صوبے خیبر پختونخوا میں مشتعل مسلمانوں کے ایک ہجوم نے ہندوؤں کے ایک مندر میں نہ صرف توڑ پھوڑ کی بلکہ اسے آگ بھی لگا دی۔ حکام نے اس افسوس ناک واقعے میں اشتعال انگیزی کا الزام مقامی مذہبی شخصیات پر عائد کیا ہے۔
View more
Thu, 31 Dec 2020 18:14:10
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عراق میں شہریوں کو قتل کرنے والے بلیک واٹر کے اہلکاروں کو معافی دینا بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔
View more
Thu, 31 Dec 2020 17:55:43
امریکی منتخب صدر جو بائیڈن نے ملک بھر میں نوول کرونا وائرس ویکسین کی فراہمی کی توقع سے کم رفتار کے لئے موجودہ انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
View more
Thu, 31 Dec 2020 17:49:05
عدن ہوائی اڈے پر ہونے والے حملے میں 27 افراد جاں بحق اور کم از کم 40 زخمی ہو گئے ہیں۔ ہوائی اڈے کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب یمن کی نئی کابینہ کے اراکین کو سعودی عرب سے لے کر آنے والی پرواز نے لینڈنگ کی تھی۔
View more