Tue, 17 Nov 2020 19:37:07
ترک حکومت نے آذربائیجان میں آرمینیا سے متنازع علاقے نیگورنو-کاراباخ میں معاہدے کے بعد قائم ہونے والے امن کی نگرانی کے لیے اپنی فوج کی تعیناتی کا معاملہ پارلیمنٹ کو بھیج دیا۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق سرکاری خبر ایجنسی کا کہنا تھا کہ حکومت نے فوجی تعینات کرنے کا معاملہ منظوری کے لیے پارلیمنٹ بھیج دیا ہے۔
View more
Tue, 17 Nov 2020 19:29:23
آرمینیا کے وزیر خارجہ نے سابقہ سوویت جمہوریہ میں نیگورنو کاراباخ میں جنگ کے بعد پیدا ہونے والے سیاسی بحران کے پیشِ نظر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، جنگ بندی میں آذربائیجان کے لیے علاقائی فوائد ہیں۔
ڈان اخبار میں شائع ہونے والی برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق وزارت خارجہ کی ترجمان نے اپنے فیس بک پیج پر زهراب ناتساكانيان کے عہدہ چھوڑنے کا اعلان کیا جو مئی 2018 سے اس عہدے پر براجما
View more
Tue, 17 Nov 2020 19:18:11
امریکا کے نو منتخب صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے شکست تسلیم کرنے سے انکار اور اقتدار کی منتقلی میں مدد نہیں کرنے کے نتیجے میں کووڈ۔19کے باعث اموات زیادہ ہوسکتی ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارتی انتخابات میں اپنی شکست کو تسلیم نہیں کرنے کی وجہ سے نو منتخب صدر جو بائیڈن کی ٹیم کو بعض انتہائی اہم امورپر منصوبہ بندی میں کافی دشواریاں پیش آرہی ہیں، ان میں کووڈ۔19 ویکسین کی تقسیم کا مجوزہ منصوبہ ب
View more
Tue, 17 Nov 2020 19:07:31
نیٹو کے سربراہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے افغانستان سے تیزی سے امریکی فوجی انخلاء کے لیے متنبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ جلد بازی ہوگی۔ امریکی انتظامیہ نے کرسمس تک اپنی فوج کو واپس بلانے کی بات کہی تھی۔خبر رساں ادارے روئٹرز نے ایک امریکی اعلی افسر کے حوالے سے خبر دی ہے کہ صدر ٹرمپ کی اس منصوبے سے کہ کرسمس تک افغانستان سے امریکی فوجیوں کا کسی طرح انخلاء ہوجانا چاہیے۔
View more
Tue, 17 Nov 2020 18:53:32
اسرائیل کے ساتھ تعلقات اور رشتوں کو بہتر کرنے کے مقصد سے سعودی عرب کے اہم اتحادی ملک بحرین کے وزیر خارجہ عبدالطیف الزیانی اسرائیل کا دورہ کرنے والے ہیں۔ حال ہی میں امریکا کی ثالثی میں بات چیت کے بعد دونوں ملکوں نے سفارتی تعلقات قائم کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور اس دورے کا مقصد فریقین میں رشتوں کو مزید مضبوط کرنا ہے۔ ان کے ساتھ ایک بحرینی وفد بھی تیل ابیب روانہ ہوگا اور یہ دونوں ملکوں کے درمیان حکومتی
View more
Tue, 17 Nov 2020 18:44:41
امارت ابوظبی نے متحدہ عرب امارات کے شہریوں، مکینوں اور غیرمکینوں کے لیے ایک نیا فری لانسر لائسنس متعارف کرایا ہے،اس کے تحت وہ اس امارت میں 48 اقسام کے کام یا کاروباری سرگرمیاں انجام سے سکتے ہیں۔ابو ظبی کے محکمہ اقتصادی ترقی نے ایک اعلامیے میں بتایا ہے کہ نئے لائسنس کے تحت مذکورہ بالا افراد کسی مقامی سروس ایجنٹ یا کسی شراکت دار اماراتی شہری کے بغیر بھی کام کرسکیں گے اور انھیں ان کی خدمات کی ضرورت ن
View more
Tue, 17 Nov 2020 17:47:35
ایسا لگتا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ابھی تک اپنے سامنے متعدد فیصلے اور اقدامات کو رکھا ہوا ہے جن پر بیس جنوری کو وائٹ ہاؤس سے رخصت ہونے سے قبل عمل کر سکتے ہیں۔
View more
Tue, 17 Nov 2020 17:37:39
فلسطینی تنظیموں تحریک فتح اور حماس کی قیادت نے مصر کی میزبانی میں ایک ابتدائی مصالحتی معاہدے پر اتفاق کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کل سوموار کو حماس اور فتح کی قیادت نے مصری حکام کی موجودگی میں مصالحتی معاہدے پر اتفاق کیا۔ دونوں جماعتوں نے مصالحتی عمل کو آگے بڑھانے اور فلسطین کی دیگر تمام نمائندہ قوتوں کو اس میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ نامہ نگارکے مطابق حماس اور فتح نے قاہرہ میں طے پائے ابتدائی مصالح
View more
Tue, 17 Nov 2020 17:31:36
امریکی صدر کی انتظامیہ اس بات کی تیاری کر رہی ہے کہ جنوری میں ٹرمپ کے کرسی صدارت سے رخصت ہونے سے قبل یمن میں ایران کی حمایتہ یافتہ حوثی ملیشیا کو ایک دہشت گرد تنظیم کا درجہ دے دیا جائے۔ بات امریکی جریدے Foreign Policy نے بتائی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy