Thu, 17 Sep 2020 18:19:54
لیبیا میں وفاق حکومت کی صدارتی کونسل کے سربراہ فائز السراج نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ ماہ اکتوبر کے اختتام تک اقتدار سے دست بردار ہونے اور اپنی ذمے داریاں ایگزیکٹو اتھارٹی کے حوالے کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔
بدھ کی شام لیبیا کے عوام کے لیے کیے گئے ایک خطاب میں السراج نے اقوام متحدہ کی سرپرستی میں بحران کے دونوں فریقوں کے درمیان مشاورت اور ملاقاتوں کا خیر مقدم کیا۔ اس کا مقصد پارلیمانی اور صدارتی
View more
Thu, 17 Sep 2020 18:16:22
متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زائد آل نہیان نے فلسطینی عوام کے لیے امارات کی طویل مدت اور مسلسل سپورٹ کو باور کرایا ہے۔
متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زائد آل نہیان نے فلسطینی عوام کے لیے امارات کی طویل مدت اور مسلسل سپورٹ کو باور کرایا ہے۔ اماراتی سرکاری خبر رساں ایجنسی (وام) کے مطابق شیخ عبداللہ نے یہ بات اپنے امریکا کے دورے کے اختتام پر امریکی وزیر خارجہ مائیک
View more
Thu, 17 Sep 2020 18:12:57
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اپنے برطانوی ہم منصب ڈومینک راب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ واشنگٹن ایران پر عائد اسلحہ کے پابندی کو برقرار رکھنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔
پومپیو نے زور دے کر کہا کہ ایران اب بھی دنیا میں دہشت گردی کا سب سے بڑا ریاستی سرپرست ہے۔ ایران نے خطے میں شیعہ ملیشیاؤں پر بہت زیادہ رقم خرچ کی ہے اور اب بھی کر رہا ہے۔ ہم ایران کے خلاف پابندیوں کو دوب
View more
Thu, 17 Sep 2020 17:55:30
سمندری طوفان 'سیلی' بدھ کی صبح امریکی ریاست الاباما کے ساحلی قصبوں سے ٹکرا گیا۔ اپنے ساتھ تند و تیز ہوائیں اور شدید بارشیں لانے والے طوفان کے متعلق موسمیات کے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ وہ خلیجی ساحل کے کئی علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی اور سیلاب لا سکتا ہے۔
سیلی میں ہواؤں کی رفتار 165 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے اور طوفانوں کی درجہ بندی میں اس وقت وہ دوسری کیٹیگری پر ہے۔ ماہرین سمندری طوفانوں کو اس ک
View more
Thu, 17 Sep 2020 17:51:14
دوحہ میں افغان حکومت اور طالبان کے وفود کے درمیان امن مذاکرات کے دوران طالبان افغانستان کے اندر بدستور اپنی عسکری کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ملک کے شمالی حصے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مختلف واقعات میں کم از کم 17 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
اسلام آباد سے وائس آف امریکہ کی عائشہ تنظیم نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ تین شمالی صوبوں میں طالبان کی کارروائیوں کے دوران ہلاک ہونے والوں میں چھ عام شہری بھی
View more
Thu, 17 Sep 2020 17:34:04
امریکہ کے جنگلات میں لگی آگ کے اثرات اب یورپ تک پہنچنے لگے ہیں۔ یورپی یونین کے آب و ہوا پر نظر رکھنے والے اداروں کے مطابق وہ اس غیر معمولی آگ کا تجزیہ کر رہے ہیں۔
امریکہ کی ریاستیں کیلی فورنیا، اوریگون اور واشنگٹن کے جنگلات آتش زدگی سے شدید متاثر ہوئے ہیں۔ اس آگ سے وسیع رقبے پر جنگلات اور املاک تباہ ہو چکی ہیں جب کہ مقامی آبادیوں کو بھی انخلا کرنا پڑا ہے۔ آگ سے 35 سے زائد افراد بھی ہلاک ہو چکے
View more
Thu, 17 Sep 2020 17:30:29
امریکہ کے سابق نائب صدر اور اس سال تین نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں ڈیمو کریٹک پارٹی کے اُمیدوار جوزف بائیڈن اس سے قبل بھی دو بار صدارتی الیکشن لڑنے کے لیے پارٹی نامزدگی کی دوڑ میں شامل رہے ہیں۔
ستتر سالہ بائیڈن قومی سیاست میں کئی دہائیوں سے سرگرم ہیں۔ وہ سینیٹر اور پھر آٹھ سال تک سابق صدر براک اوباما کے ساتھ بطور نائب صدر کام کر چکے ہیں۔ اگر وہ صدارتی الیکشن جیتنے میں کامیاب رہے تو
View more
Thu, 17 Sep 2020 12:23:30
ملک بھر کے کروڑوں نوجوان آج قومی یومِ بے روزگاری منا رہے ہیں۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ کیوں آج نوجوان یہ دن منانے پر مجبور ہے؟ انہوں نے کہا کہ آخر کب تک حکومت نوجوانوں کو روزگار دینے سے پیچھے ہٹے گی۔
View more
Thu, 17 Sep 2020 12:14:58
جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سری نگر کے بتہ مالو علاقے میں جمعرات کی علی الصبح ہونے والے ایک مسلح تصادم میں تین جنگجو اور ایک خاتون ہلاک جبکہ ایک افسر سمیت سنٹرل ریزرو پولیس فورس کے دو اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy