Wed, 16 Sep 2020 18:26:13
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انھیں اسرائیل کے اعتراض کے باوجود متحدہ عرب امارات کو ایف۔35 لڑاکا طیاروں کی فروخت سے کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔
View more
Wed, 16 Sep 2020 18:22:16
لیبیا کی فوج کے ترجمان احمد المسماری کا کہنا ہے کہ جنوبی مغربی علاقے (سبہا) میں دہشت گرد تنظیموں کی جانب سے خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے اور فوج متعدد گروپوں سے نمٹ رہی ہے۔
فیس بک پر ایک پریس کانفرنس میں المسماری نے بتایا کہ ایک دہشت گرد ٹولے کے سبہا کی جانب حرکت میں آنے کی معلومات موصول ہوئیں۔ اس پر فوج نے اس محلے پر دھاوا بولنے کا منصوبہ بنایا جہاں یہ ٹولا روپوش تھا۔ یہ معرکہ 7 گھنٹے جاری رہا
View more
Wed, 16 Sep 2020 18:16:36
امریکی صدر کے مشیر جیرڈ کشنر کا کہنا ہے کہ دو ریاستی حل کو یقینی بنانے کے سلسلے میں امارات اور بحرین کا اہم کردار ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی معیشت کو بہتر بنانے کے لیے ایک اقتصادی منصوبہ موجود ہے۔
View more
Wed, 16 Sep 2020 18:06:42
متحدہ عرب امارات اور بحرین نے اسرائیل کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں امن معاہدوں پر دستخط کردیئے ہیں اس طرح ان دونوں ممالک کے اسرائیل کے ساتھ باضابطہ طور پر معمول کے تعلقات استوار ہوگئے ہیں۔
View more
Wed, 16 Sep 2020 17:51:03
اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ ریفرنس میں قومی احتساب بیورو (نیب) کی استدعا منظور کرتے ہوئے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی جانب سے دائر درخواستوں کو مسترد کر دیا ہے۔ عدالت نے سابق وزیر اعظم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے نواز شریف کو مفرور قرار دینے کی کارروائی بھی شروع کر دی ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے العزیزی
View more
Wed, 16 Sep 2020 17:46:04
چین کے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (سی ڈی سی) کے حکام نے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ملک میں بنائی جانے والی ویکسین اس سال کے آخر میں عوامی سطح پر ملنا شروع ہو جائے گی۔
چین میں کرونا وائرس کی چار ویکسینز کے انسانوں پر تجربات آخری مراحل میں ہیں۔ ان میں سے تین ویکسینز ایسی ہیں جو جولائی میں خصوصی طبی رضاکاروں کے لیے ہنگامی بنیاد پر شروع کیے گئے پروگرام کے تحت دی گئی ہیں۔
سی ڈ
View more
Wed, 16 Sep 2020 17:42:06
طالبان نے افغانستان میں موجود مہاجرین اور عسکریت پسند گروہوں سے تعلق رکھنے والے جنگجوؤں کو ملک میں سکونت اختیار کرنے کے لیے خود ساختہ قواعد و ضوابط جاری کیے ہیں۔ تاہم پاکستان کے قبائلیوں میں اس پر تشویش پائی جاتی ہے۔
View more
Wed, 16 Sep 2020 17:38:38
افغانستان کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد بین الافغان امن مذاکرات کے دوران پاکستان کا دورہ مکمل کرنے کے بعد بھارتی قیادت سے ملاقات کے لیے نئی دہلی روانہ ہو گئے ہیں۔
افغان حکومت اور طالبان کے درمیان بین الافغان مذاکرات کے آغاز کے بعد امریکی نمائندۂ خصوصی کے دورۂ پاکستان اور بھارت کو اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
امریکی نمائندہ خصوصی نے راولپنڈی میں پاکستان کی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاو
View more
Wed, 16 Sep 2020 17:34:47
پاکستان کے مختلف شہروں میں حالیہ دنوں میں مختلف مذہبی جماعتوں کی جانب سے 'عظمتِ صحابہ' اور 'اہل بیعت' کے عنوانات سے بڑی ریلیوں اور مظاہروں کا اہتمام کیا گیا جس میں ہزاروں افراد شریک ہوئے۔
پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں تین بڑی ریلیاں نکالی گئیں۔ ان ریلیوں اور مظاہروں کا اہتمام ایسے وقت میں کیا گیا جب اسلامی مہینے محرم کے دوران پاکستان کے مختلف مسالک کے مابین بعض مسلکی اختلافات کے باعث تلخی
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy