Mon, 07 Sep 2020 10:36:29
کورونا وائرس کے انفیکشن کے پیش نظر ملک بھر میں لاک ڈاون نافذ کیا گیا تھا۔ پبلک ٹرانسپورٹ کی خدمات بھی روک دی گئی تھیں۔ اب انلاک 4 کے شروع ہونے کے بعد انہیں مرحلہ وار طریقے سے شروع کیا جا رہا ہے۔
View more
Sun, 06 Sep 2020 18:54:32
برطانوی شہر برمنگھم میں چاقو سے حملوں میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق یہ ایک ’بڑا واقعہ‘ ہے۔برمنگھم میں نائٹ لائف کے مصروف ترین علاقے میں پیش آنے والے چاقو سے حملوں میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ ویسٹ مڈ لینڈ پولیس نے بتایا ہے کہ انہیں برمنگھم کے مرکزی علاقے میں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات مقامی وقت 12:30 بجے چاقو سے حملوں کی اطلاع موصول ہوئی۔پولیس کے بیان کے مطابق متعدد افراد پر چاقو س
View more
Sun, 06 Sep 2020 18:49:21
سعودی عرب کی میزبانی میں جی 20 کے وزرائے محنت کا 10 ستمبر کو ورچوئل اجلاس ہوگا۔اس میں لیبر پالیسیوں ، خواتین اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے سے متعلق امور اور سماجی تحفظ کے نظاموں کو بہتر بنانے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
سعودی عرب، جو اس وقت جی 20 کا صدر ملک ہے،اس اجلاس کی صدارت کرے گا۔ گروپ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق’’وزرائے محنت جی 20 کے لیڈروں کے مارچ میں منعقدہ غیر معمولی اجلاس
View more
Sun, 06 Sep 2020 18:44:52
عراق میں بالخصوص بغداد اور بصرہ کے صوبوں میں گذشتہ چند ماہ کے دوران سیاسی و سماجی کارکنان، صحافیوں اور محققین کی ہلاکتوں اور ٹارگٹ کلنگ کے بعد وزارت داخلہ کی نگرانی میں بعض اقدامات سامنے آ رہے ہیں۔
View more
Sun, 06 Sep 2020 18:37:57
صوبہ بلوچستان کے ضلع کیچ میں پاکستان ٹیلی ویژن چینل ( پی ٹی وی بولان) کے صبح کے ایک پروگرام کی خاتون میزبان اور بلوچی زبان میں شائع ہونے والے میگزین دز گہار کی ایڈیٹر شاہینہ شاہین کو ہفتے کے روز قتل کردیا گیا ہے۔پولیس نے مقتولہ کےمفرور شوہر کے خلاف ان کے قتل کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔
View more
Sun, 06 Sep 2020 18:35:13
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی تحریر وتقریر میں صحافیوں کے لتے تو لیتے ہی رہتے ہیں لیکن اب انھوں نے فاکس نیوز کی نیشنل سکیورٹی کی نامہ نگار کو سیدھے سبھاؤ فارغ خطی دینے کا مطالبہ کردیا ہے۔اس خاتون نے اگلے روز یہ دعویٰ کیا ہے کہ ری پبلکن صدر اور آیندہ صدارتی انتخابات میں امیدوار نے سابق فوجیوں کا توہین آمیز انداز میں مضحکہ اڑایا تھا اور ان کی بے توقیری کی ہے۔اس پر انھیں دو روز تک کڑی نکتہ چینی کا سامنا
View more
Sun, 06 Sep 2020 18:28:09
لبنان کے دارالحکومت بیروت میں اگست کے اوائل میں ہونے والے دھماکوںکے بعد حکام نے ملبے کے نیچے سے دھماکہ خیز مواد امونیم نائٹریٹ کی مزید 4 ٹن مقدار برآمد کی ہے۔ یہ دھماکہ خیز مواد بیگوں میں ڈالا گیا تھا۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق بندرگاہ میں تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے سے ملنے والے امونیم نائٹریٹ کو ٹھکانے لگا دیا گیا ہے۔
انہوں نے ہفتے کے روز ایک بیان میں وضاحت کی کہ انجینئرنگ رجمنٹ کے یونٹوں نے
View more
Sun, 06 Sep 2020 18:22:49
یورپی کمیشن کوشش کر رہا ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو محدود کرنے کے لیے یورپی یونین میں عائد پابندیوں کو کنٹرول کیا جا سکے۔
View more
Sun, 06 Sep 2020 18:18:28
یمن میں مختلف محاذوں پر جاری لڑائی کے دوران ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان کا سامنا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ملک کی شمال مشرقی گورنری الجوف میں ہفتے کے روز حوثیوں کے نام نہاد الصماد بریگیڈ کے انٹیلی شعبے کے سربراہ کرنل محمد ناصر الصوفی العلم کے محاذ پر فوج کے ساتھ جھڑپ میں مارا گیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy