ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ریاستی خبریں
    ترک حکومت پر حماس کی اعلی قیادت کو ترکی کی شہریت دینے کا الزام

    ترک حکومت پر حماس کی اعلی قیادت کو ترکی کی شہریت دینے کا الزام

    Sat, 15 Aug 2020 18:59:51 
    برطانوی اخبار "ٹیلی گراف" نے دعویٰ کیا ہے کہ ترکی نے فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" کے سینیر رہ نماؤں کو ترکی کی شہریت دینے کا عمل شروع کیا ہے، جس سے یہ خدشہ پیدا ہوا ہے کہ فلسطینی گروپ دنیا بھر میں اسرائیلی شہریوں پر حملوں کی منصوبہ بندی میں مزید آزادی حاصل کرے گا۔
    ایران سے متعلق قرارداد مسترد ہونے پر امریکہ کی سیکیورٹی کونسل پر تنقید

    ایران سے متعلق قرارداد مسترد ہونے پر امریکہ کی سیکیورٹی کونسل پر تنقید

    Sat, 15 Aug 2020 18:54:22 
    ایران پر ہتھیاروں کی خرید و فروخت پر پابندی کی قرارداد کی توثیق نہ ہونے پر امریکہ نے اقوامِ متحدہ کی سیکیورٹی کونسل پر تنقید کی ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کونسل دْنیا میں قیامِ امن یقینی بنانے کی کوششوں میں ناکام ہو گئی۔ اپنے بیان میں مائیک پومپیو نے کہا کہ سیکیورٹی کونسل نے ایران پر 13 سال سے عائد اس پابندی میں توسیع کی قرارداد مسترد کر کے اسے اپنے جارحانہ مقاصد پور
    یورپ میں کرونا وائرس کیسز میں اضافہ، کئی ملکوں میں دوبارہ پابندیاں عائد

    یورپ میں کرونا وائرس کیسز میں اضافہ، کئی ملکوں میں دوبارہ پابندیاں عائد

    Sat, 15 Aug 2020 18:44:35 
    نئی پابندیوں کی وجہ سے یورپ کے کئی ملکوں میں موسمِ گرما کی تعطیلات میں سیاحتی مقامات پر رش روکنے کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
    ڈیموکریٹک کنونشن کی تیاریاں مکمل، ٹرمپ سوئنگ اسٹیٹس کا دورہ کریں گے

    ڈیموکریٹک کنونشن کی تیاریاں مکمل، ٹرمپ سوئنگ اسٹیٹس کا دورہ کریں گے

    Sat, 15 Aug 2020 18:33:44 
    امریکہ کی سیاست میں 'سوئنگ اسٹیٹس' ان ریاستوں کو کہا جاتا ہے جہاں ملک کی دونوں بڑی سیاسی جماعتوں ری پبلکن اور ڈیموکریٹس میں سے کسی کو بھی واضح اکثریت حاصل نہیں ہے اور یہاں سے کبھی ایک تو کبھی دوسری جماعت کے امیدوار کامیاب ہوتے ہیں۔
    بحرینی فرمانروا کی اماراتی قیادت کو اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے کے اعلان پرمبارک باد

    بحرینی فرمانروا کی اماراتی قیادت کو اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے کے اعلان پرمبارک باد

    Sat, 15 Aug 2020 17:54:05 
    متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان باہمی تعلقات سے متعلق سجھوتے کے اعلان پر عالمی اور علاقائی سطح پر اس اقدام کا خیر مقدم کیا جا رہا ہے۔ گذشتہ روز خلیجی ریاست بحرین کے فرمانروا حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ نے متحدہ عرب امارات کے ولی عہد الشیخ محمد بن زاید آل نھیان سے ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے انہیں اسرائیل کےساتھ معاہدہ کرنے پر مبارک باد پیش کی۔ انہوں‌ نے توقع ظاہر کی کہ امارات اور اسرائیل میں امن
    کرونا وائرس برطانوی معیشت کا پانچواں حصہ  چٹ کر گیا

    کرونا وائرس برطانوی معیشت کا پانچواں حصہ چٹ کر گیا

    Thu, 13 Aug 2020 18:35:57 
    رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران برطانوی معیشت میں ریکارڈ گراوٹ نوٹ کی گئی ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے کاروبار کو شدید نقصان ہوا ہے، جس کی وجہ سے ملک کو ریکارڈ کساد بازاری کا سامنا ہے۔برطانیہ کے قومی شماریاتی ادارے کی طرف سے بدھ کو جاری کیے گئے تازہ اعدادوشمار کے مطابق اپریل تا جون ملکی قومی مجموعی پیداوار میں 20.4 فیصد کی گرواٹ نوٹ کی گئی ہے۔ سال کی دوسری سہ ماہی میں ہونے والا یہ اقتصادی نقصان ا
      فرانس کا ایران سے لبنان میں غیرملکی مداخلت بند کرنے کا مطالبہ

    فرانس کا ایران سے لبنان میں غیرملکی مداخلت بند کرنے کا مطالبہ

    Thu, 13 Aug 2020 18:02:30 
    لبنانی دارالحکومت بیروت میں گذشتہ ہفتے ہونے والے قیامت خیز دھماکوں کے بعد فرانسیسی صدرعمانوئل میکروں نے بدھ کے روز اپنے ایرانی ہم منصب حسن روحانی سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ انہوں‌ نے ایرانی صدر پر لبنان میں غیرملکی مداخلت بند کرنے پر اور دیا اور ساتھ ہی خبردار کیا کہ بیروت میں بیرونی مداخلت سے لبنان کی سالیمت اور استحکام مزید خطرات سے دوچار ہو جائے گا۔
    لبنان کے مرکزی بنک کے گورنر 10 کروڑ ڈالر اثاثوں کے مالک

    لبنان کے مرکزی بنک کے گورنر 10 کروڑ ڈالر اثاثوں کے مالک

    Thu, 13 Aug 2020 17:58:38 
    ایک میڈیا گروپ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ لبنان کے سنٹرل بینک کے گورنر کی ملکیت والی غیر ملکی کمپنیاں تقریبا10 کروڑ ڈالر کے اثاثوں کی مالک ہیں۔ یہ انکشاف ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب لبنان کی معاشی بحران میں مرکزی بنک کے گورنر کو بھی ذمہ دار ٹھہرایا جا رہا ہے اور ان کے خلاف تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔ لبنان کی 'دراج' ویب سائیٹ کی شریک ایک غیر منافع بخش ادارے ٹریکنگ کراس بارڈر آرگنائزڈ
    مشرق وسطیٰ میں کسی بھی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیں گے: یونان

    مشرق وسطیٰ میں کسی بھی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیں گے: یونان

    Thu, 13 Aug 2020 17:53:42 
    ترکی کی جانب سے بحیرہ روم میں تیل اور گیس کے وسائل کی تلاش کے لیے سمندری مشن بھیجے جانے کے بعد یونان اور ترکی کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ اسی تناظر میں یونان نے خبردار کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں کسی بھی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ یونان کے وزیر اعظم کیریکوس میتسوتاکس نے بدھ کے روز ترکی سے مطالبہ کیا کہ وہ مشرقی بحیرہ روم کے سمندر میں توانائی کے ذرائع کی تلاش کے معاملے میں عقل