Tue, 18 Aug 2020 18:30:17
امریکہ کے نمائندۂ خصوصی برائے افغان مفاہمت زلمے خلیل زاد نے تمام افغان فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ بلا تاخیرجتناجلد ممکن ہو سکے بین الافغان مذاکرات شروع کریں۔
نمائندۂ خصوصی زلمے خلیل زاد کا یہ بیان بین الافغان مذاکرات کے لیے افغانستان کی مذاکراتی ٹیم کی خاتون رکن فوزیہ کوفی پر حال ہی میں ہونے والے حملے کے بعد سامنے آیا ہے ۔
زلمے خلیل زاد نے ایک ٹوئٹ میں افغانستان کی مذاکراتی ٹیم کی رکن فوزی
View more
Tue, 18 Aug 2020 18:15:56
پاکستان نے اسرائیل امارات تعلقات کی بحالی پر محتاط ردِ عمل دیا ہے جب کہ وزیرِ اعظم سمیت کسی بھی وفاقی وزیر کی جانب سے کوئی ردِ عمل دیکھنے میں نہیں آیا۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں پاکستان کی خارجہ پالیسی کو امارات-اسرائیل معاہدے کو سامنے رکھتے ہوئے بڑے چیلنجز کا سامنا ہو گا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق عرب ممالک کی خارجہ پالیسی کا محور مسئلہ فلسطین پر مذہب کی بنیاد پر تھا لیکن اب م
View more
Tue, 18 Aug 2020 18:11:18
افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ڈپلومیٹک ایریا کے قریب یکے بعد دیگرے متعدد راکٹس آ کر گرے ہیں جس کے بعد غیر ملکی سفارت کاروں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
افغان وزارتِ دفاع کے ترجمان طارق آریان نے حساس علاقے میں راکٹوں کے گرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو گاڑیوں سے ڈپلومیٹک ایریا کی طرف متعدد راکٹس فائر ہوئے ہیں۔
View more
Mon, 17 Aug 2020 19:30:01
اسرائیل کے وزیر انٹیلی جنس نے کہا کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے بعد بحرین اور عمان بھی اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کو باضابطہ شکل دینے کے لیے اگلے خلیجی ممالک ہو سکتے ہیں۔ خیال رہے کہ دونوں خلیجی ممالک بحرین اور عمان نے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین معاہدے کی تعریف کی ہے۔اگرچہ دونوں ممالک نے تاحال اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات کے امکانات پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کے
View more
Mon, 17 Aug 2020 19:23:47
مصر نے لبنان کے دارالحکومت بیروت کی بندرگاہ پر چار اگست کو تباہ کن دھماکے کے بعد اپنی بندرگاہوں کے گوداموں میں پڑے ہوئے خطرناک مواد کو ٹھکانے لگانے کا کام شروع کردیا ہے۔
View more
Mon, 17 Aug 2020 18:48:27
امریکا کی ریاست اوہائیو میں واقع شہر سنسناٹی میں اتوار کی نصف شب سے صبح تک مختلف مقامات پر 18 افراد پر فائرنگ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں ان میں سے چار افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
View more
Mon, 17 Aug 2020 18:33:52
متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے ابوظبی میں متعیّن ایران کے ناظم الامور کو اتوار کے روز طلب کیا ہے اور ان سے صدر حسن روحانی کی ایک ’’ناقابل قبول‘‘ تقریر پر احتجاج کیا ہے۔
صدر روحانی نے ہفتے کے روز ایک تقریر میں کہا تھا کہ یو اے ای نے اسرائیل سے تعلقات کی بحالی کے لیے امن معاہدہ کرکے ایک بہت بڑی غلطی کا ارتکاب کیا ہے۔انھوں نے یو اے ای کے اس اقدام کو غداری سے تعبیر کیا تھا۔
انھوں نے یو اے ای
View more
Mon, 17 Aug 2020 18:20:24
لبنانی ماہرین کے مطابق بیروت کی بندرگاہ پر 4 اگست کو ہونے والے ہولناک دھماکے کے نتیجے میں بچوں سمیت متعدد افراد ذہنی صدمے کا شکار ہوئے، جس کی وجہ سے ان کی ذہنی صحت پر مضر اثرات دیکھنے میں آ رہے ہیں۔
بیروت کا رہائشی تین سالہ رہائشی حمود ایسی ہی ایک مثال ہے۔ حمود دھماکے کے روز اپنی والدہ، خالہ اور نانی کے ہمراہ ایک مقامی سپر مارکیٹ میں خریداری میں مصروف تھا۔ دھماکے کے بعد ننھا حمود کئی روز تک بد
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy