Thu, 14 Nov 2019 17:26:52
امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر کا کہنا ہے کہ شام کے شمال مشرق میں ترکی کی سرحد کے نزدیک واقع علاقے کوبانی سے امریکی فوج کا انخلا مکمل ہونے کے لیے مزید ایک ہفتہ یا اس کے قریب عرصہ لگ سکتا ہے،،، جب کہ امریکی فوج شام میں اپنی فورسز کی از سر نو تعیناتی اور ان میں کمی کر رہی ہے۔بدھ کے روز ایسپر نے کہا کہ جزوی انخلا کے مکمل ہونے پر شام میں امریکی فوجیوں کی تعداد 1000 سے کم ہو کر 600 کے قریب رہ جائے گی۔
View more
Thu, 14 Nov 2019 17:24:04
مصر میں حکام کا کہنا ہے کہ البحیرہ گورنری میں ایک تیل پائپ لائن میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں کم سے کم 6 افراد جھلس کر ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔مصری وزارت صحت و آبادی کے سرکاری ترجمان ڈاکٹر خالد مجاہد نے بتایا کہ حادثے کے فوری بعد متاثرہ مقام پر زخمیوں کو اٹھانے کے لیے 20 ایمبولینسوں کو بھیجا گیا۔
View more
Thu, 14 Nov 2019 10:48:50
کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ مہاراشٹر میں حکومت سازی کے معاملے میں گورنر بھگت سنگھ کوشیاری آئینی قدروں پر عمل کرنے کے بجائے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی کٹھ پتلی بن کر کام کر رہے ہیں۔
View more
Thu, 14 Nov 2019 10:44:56
آزاد ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کا آج یوم پیدائش ہے۔ اس موقع پر کانگریس صدر سونیا گاندھی، سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ، سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی، سابق نائب صدر حامد انصاری وگیرہ نے شانتی وَن جا کر انھیں عقیدت کا پھول پیش کیا۔
View more
Thu, 14 Nov 2019 10:40:15
ایک طرف شیوسینا سربراہ ادھو ٹھاکرے اور پارٹی کے دیگر لیڈران بار بار بی جے پی پر دھوکہ بازی کا الزام لگا رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ پہلے ڈھائی ڈھائی سال کے وزیر اعلیٰ بنانے پر بات ہوئی تھی جس سے اب بی جے پی پیچھے ہٹ رہی ہے، دوسری طرف بی جے پی لیڈران ایسے کسی معاہدے سے انکار کر رہے ہیں۔
View more
Wed, 13 Nov 2019 19:17:35
سعودی عرب کے دمام میں ایک دو شیزہ کا اپنے والد کے نام مکتوب سوشل میڈیا پروائرل ہونے کے بعد اس پر تحائف کی بارش کردی۔ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے شہردمام سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی نے اپنے والد کو شادی سے چند دن قبل ایک مکتوب لکھا جس میں ان سے کہا کہ اس کی شادی کے لیے کوئی سستا شادی ہال تلاش کریں۔
View more
Wed, 13 Nov 2019 19:08:41
سعودی عرب کی وزارتی کونسل نے یمنی صدر عبد ربہ منصور ہادی کی حکومت اور جنوبی عبوری کونسل کے درمیان اس ماہ کے اوائل میں الریاض میں طے شدہ سمجھوتے کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے یمن میں جاری بحران کے خاتمے کی راہ ہموار ہوگی۔
View more
Wed, 13 Nov 2019 18:36:14
سعودی عرب کی ایک خصوصی فوجداری عدالت نے دہشت گردی اور متعدد الزامات میں قصوروار ثابت ہونے کے بعد کل 41 ملزمان میں سے 38 کو قید اور ملک بدری کی سزائیں سنائی ہیں۔ان ملزمان پر منہج کتاب و سنت کے برخلاف انتہا پسندانہ نظریات اختیار کرنے،دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے مالی اعانت فراہم کرنے، دہشت گرد تنظیم قائم کرنے، لوگوں کو اس میں بھرتی کرنے، کچھ کو ایک انتہا پسند تنظیم کے ہاتھ پر بیعت کرنے، ملک میں بد
View more
Wed, 13 Nov 2019 18:32:14
اسرائیلی فوج کے غزہ پر فضائی حملے میں مزید تین فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔غزہ میں حماس کے تحت وزارت صحت نے بتایا ہے کہ اسرائیلی طیاروں نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب مزاحمتی گروپ جہادِ اسلامی کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔اسرائیلی فوج کے جارحانہ فضائی حملوں میں منگل کے روز دس فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy