Mon, 11 Nov 2019 18:47:19
بنگلہ دیش کے خلاف تیسرے ٹی 20 میں سات رن دے کر چھ وکٹ لینے والے نوجوان تیز گیند باز دیپک چاہرنے رینکنگ میں اونچی چھلانگ لگائی ہے۔ٹی 20 I میں بہترین بولنگ کرنے والے چاہر اپنے اس شاندار کارکردگی کی بدولت 88 مقام کی لمبی چھلانگ لگا کر آئی سی سی ٹی 20 میں گیند بازوں کی رینکنگ میں 42 ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں۔
View more
Mon, 11 Nov 2019 18:42:26
وسطی جنوبی امریکہ کے ملک بولیویا کے صدر نے فوجی سربراہ کے مشورے پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق، بولیویا کے صدر ایوو مورالس عوامی احتجاج کے باعث اور فوجی سربراہ کے مشورے پر اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔وہ صدر بولیویا طویل عرصے سے صدارت کے عہدے پر براجمان رہے۔
View more
Mon, 11 Nov 2019 18:38:53
بنگلہ دیش میں بلبل نامی سمندری طوفان کے سبب ہلاک ہونے والوں کی تعداد بارہ تک پہنچ گئی ہے جب کہ پانچ مچھیرے اب بھی لاپتہ ہیں۔ قدرتی آفات سے نمٹنے والی وزارت کے جونیئر وزیر انعام الرحمان نے پیر کو بتایا کہ کئی افراد نے اپنے علاقے چھوڑنے سے انکار کر دیا تھا اور جب طوفان نے زور پکڑا، تو ان میں سے کئی کی ہلاکت درخت گرنے کی وجہ سے ہوئی۔
View more
Mon, 11 Nov 2019 18:35:02
آسٹریلیا کے مشرقی علاقے میں جنگلاتی آگ کے سبب دو ریاستوں میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے۔ نیو ساؤتھ ویلز اور کوئینز لینڈ میں اب تک3 افراد ہلاک اور 150 سے زائد مکانات تباہ ہو چکے ہیں۔
View more
Mon, 11 Nov 2019 18:30:08
سعودی آرامکو نے اپنے حصص کی پہلی مرتبہ مارکیٹ میں فروخت کے لیے 600 صفحات کو محیط پراسپیکٹس جاری کردی ہے۔اس کے مطابق ابتدا میں نصف (0.5) فی صد حصص پرچون سرمایہ کاروں کو فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ کمپنی پہلے مرحلے میں سعودی عرب کی مارکیٹ میں دو فی صد حصص جاری کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
View more
Mon, 11 Nov 2019 18:27:13
متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ انور قرقاش نے کہا ہے کہ ایران کو ایک نئی ڈیل کے لیے عالمی طاقتوں اور خلیجی ممالک سے مذاکرات کرنے چاہیے، تاکہ خطے میں جاری کشیدگی کا خاتمہ ہوسکے اور ایران کی معیشت بحال ہوسکے۔انھوں نے اتوار کے روز ابو ظبی میں منعقدہ سالانہ تزویراتی مباحثے میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ”اس مرحلے پر مزید کشیدگی سے کسی کا کچھ فائدہ نہیں ہوگا اور ہم اس بات میں یقین رکھتے ہیں
View more
Mon, 11 Nov 2019 18:04:47
سعودی عرب کی روبوٹ اولمپک ٹیم نے ہنگری میں منعقدہ ورلڈ روبوٹ اولمپکس (ڈبلیو آر او) میں ایک اور سنگ میل طے کرتے ہوئے اس بین الاقوامی مقابلے میں ساتویں پوزیشن حاصل کی ہے۔ یہ مقابلہ 7 سے 10 نومبر درمیان جاری رہا جس میں 72 ممالک کی 423 ٹیموں نے حصہ لیا۔سعودی عرب کی وزارت مواصلات اور انفارمیشن ٹکنالوجی نے مجموعی طورپر آٹھ ٹیمیں تشکیل دی تھیں۔
View more
Mon, 11 Nov 2019 17:53:16
سعودی عرب کے صوبے عسیر میں ”تہلل“ اور ”السودہ“ کے پہاڑوں کے متوازی 3500 میٹر کی بلندی پر واقع گاؤں شعف آل ویمن ان دنوں سحر انگیز منظر پیش کر رہا ہے۔سعودی عرب کے جنوب مغربی صوبے عسیر میں ابہا شہر سے 12 کلو میٹر مغرب میں واقع گاؤں نے گذشتہ روز برف باری کے بعد سفید چادر اوڑھ لی ہے۔
View more
Mon, 11 Nov 2019 17:50:33
عراق میں جاری مظاہروں کے حوالے سے اقوام متحدہ کے مشن کی جانب سے پیش کردہ تجویز کے بعد امریکی وائٹ ہاؤس بھی مذکورہ مشن کا ہم آواز بن گیا ہے۔ وائٹ ہاؤس نے عراقی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مظاہرین کے خلاف تشدد کا سلسلہ روک دیا جائے۔امریکا نے اتوار کے روز ایک بیان میں عراق میں حکام کی جانب سے مظاہرین، شہری کارکنان اور میڈیا نمائندوں کو نشانہ بنائے جانے اور انٹرنیٹ سروس پر پابندی عائد کرنے کے حوالے سے گہ
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy