Sat, 19 Oct 2019 17:29:31
اتراکھنڈ حکومت نے گٹکھاجیسی اشیا اور تمباکو اور نکوٹین کی زیادہ مقدار والے پان مسالہ کی پیداوارکے سٹوریج، تقسیم اورفروخت پر مکمل طور پابندی عائد کر دی ہے۔ نتیش کمار جھا نے اس سلسلے میں ایک حکم جاری کیا۔
View more
Sat, 19 Oct 2019 17:27:18
بہار میں ڈینگو کا قہر نہیں تھماہے۔ بہار میں اب تک 2323 ڈینگو کے مریضوں کی تعداد پہنچ چکی ہے جس میں صرف دارالحکومت پٹنہ میں اب تک 1724 مریضوں میں ڈینگو پازیٹو پایاگیاہے۔ غورطلب ہے کہ پٹنہ ہائی کورٹ نے ریاست کی نتیش حکومت سے سیلاب سے بے حال ہوئے پٹنہ میں حفظان صحت پرکام کرنے اور ریاست میں تیزی سے پھیل رہے ڈینگوکے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اٹھائے جا رہے اقدامات کی تفصیلات دینے کی ہدایت دی ہے۔
View more
Sat, 19 Oct 2019 17:16:53
مہاراشٹرکی انتخابی مہم میں آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین کے چیف اسد الدین اویسی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں اویسی اسٹیج پر رقص کر لوگوں سے ووٹ مانگتے دکھائی دے رہے ہیں۔اب اسے لے کر اویسی نے صفائی دی ہے۔
View more
Sat, 19 Oct 2019 17:12:45
سپریم کورٹ سے پی ایم سی بینک اکاؤنٹ ہولڈروں کو راحت نہیں ملنے کی وجہ سے اکاؤنٹ ہولڈرز میں ناراضگی ہے۔بینک کے اکاؤنٹ ہولڈروں نے آج ممبئی میں ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کا دفتر گھیر لیا اور احتجاج کیا۔
View more
Sat, 19 Oct 2019 17:09:09
کملیش تیواری قتل کے بعد ان کی ماں کسم تیواری نے سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ پر سنگین الزام لگائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یوگی آدتیہ ناتھ میرے بیٹے سے جلتے تھے، اس کی پارٹی سے جلتے تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ یوگی حکومت کی لاپرواہی سے کملیش کا قتل ہواہے۔
View more
Sat, 19 Oct 2019 17:05:25
جموں و کشمیر میں بی جے پی نے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ، عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی پر طنز کساہے۔ بی جے پی نے کہا ہے کہ یہ لوگ کشمیریوں کے لیڈرنہیں ہیں۔اگر یہ لوگ کشمیریوں کے لیڈر ہوتے تو ان کی رہائی کے لیے لوگ سڑکوں پر اترتے، لیکن ایک بھی شخص ان سب کے لیے ایک لفظ نہیں بولا۔
View more
Wed, 16 Oct 2019 22:00:11
سعودی عرب نے ایک بار پھر اپنے اس موقف کو دہرایا ہے کہ ایرانی جوہری معاہدے میں خامی پائی جاتی ہے۔ مملکت ایک ایسے جامع بین الاقوامی سمجھوتے کے وجود کی اہمیت پر زور دیا جو ایران کو کسی بھی شکل میں جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کو یقینی بنائے۔
View more
Wed, 16 Oct 2019 17:54:11
امریکا میں ڈیموکریٹک سینیٹر جین شیہن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آئندہ ماہ ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن کا واشنگٹن کا دورہ منسوخ کر دیں۔ اس سے قبل ڈیموکریٹک پارٹی کے دو سینیٹرز کرس مرفی اور وین ہولن بھی یہ مطالبہ کر چکے ہیں۔
View more
Tue, 15 Oct 2019 20:07:32
آگسٹا ویسٹ لینڈ کے ملزم گوتم کھیتان کے خلاف کارروائی پر روک لگانے کے لئے دہلی ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ نے منسوخ کر دیا۔سپریم کورٹ نے دوبارہ دہلی ہائی کورٹ سے کھیتان کی عرضی پر سماعت کرنے کو کہا۔دہلی ہائی کورٹ نے کہا تھا کہ کھیتان کا معاملہ 1 اپریل 2016 سے پہلے کا ہے لہٰذا کالے دھن کے خلاف قانون نافذ نہیں ہو سکتا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy