Sun, 29 Jun 2025 11:36:37
ریاستی وزیر داخلہ ڈاکٹر جی. پرمیشور نے کہا ہے کہ کرناٹک پولیس جس طرح تفتیشی میدان میں ملک کی بہترین فورس سمجھی جاتی ہے، اُسی طرح کھیلوں کے میدان میں بھی اسے چمپئن بن کر ابھرنا چاہیے۔ پولیس اہلکاروں کی جسمانی صحت، خود اعتمادی اور کارکردگی کو بہتر بنانے میں کھیلوں کا کردار نہایت اہم ہے۔
View more
Sat, 28 Jun 2025 18:05:23
وزیر اعلیٰ سدارامیا نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر مشہور میسورو دسہرہ صرف شان و شوکت کا مظاہرہ نہ بنے، بلکہ اس میں ریاست کی تاریخی، مذہبی اور تہذیبی وراثت کو بھی نمایاں کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ غیر ضروری اخراجات سے گریز کرتے ہوئے عوامی سلامتی، سیاحوں کی سہولت، اور مقامی تہذیب کے تحفظ کو اولین ترجیح دی جائے۔
View more
Sat, 28 Jun 2025 13:50:50
وزیر اعلیٰ کرناٹک سدارامیا نے ریاست میں پولیس نظام کی کارکردگی کا سالانہ جائزہ لیتے ہوئے پولیس افسران کو کئی سخت ہدایات جاری کی ہیں۔ انہوں نے پولیس تحقیقات کے کمزور معیار، نفرت انگیز تقاریر، فرقہ وارانہ تشدد، سائبر کرائم اور منشیات کی روک تھام میں کوتاہیوں پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ اگر پولیس خود کارروائی نہیں کرے گی تو حکومت کو مداخلت کرنی پڑے گی۔
View more
Sat, 28 Jun 2025 13:44:22
کرناٹک ہائی کورٹ نے بی جے پی کے سابق مرکزی وزیر اننت کمار ہیگڈے کے خلاف دابسپیٹ مارپیٹ معاملے میں زبردستی کسی بھی قسم کی کارروائی نہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔ تاہم عدالت نے یہ بھی واضح کیا کہ ہیگڈے کو پولیس تفتیش میں مکمل تعاون کرنا ہوگا۔
View more
Sat, 28 Jun 2025 13:37:32
راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے جنرل سکریٹری دتاتریہ ہوسبالے کی جانب سے ہندوستانی دستور کی تمہید سے ’’سماجوادی‘‘ اور ’’سیکولر‘‘ جیسے الفاظ کو حذف کرنے کے مطالبے پر کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک سنگین اور حساس مسئلہ ہے جس پر قومی سطح پر سنجیدہ مباحثہ ہونا چاہیے۔
View more
Thu, 26 Jun 2025 18:01:58
سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کو نازی لیڈر ہٹلر سے تشبیہ دینے والے سوشل میڈیا پوسٹ پر کرناٹک بی جے پی کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ یہ کارروائی سینئر کانگریس لیڈر ایس منوہر کی شکایت پر کی گئی۔
View more
Thu, 26 Jun 2025 17:16:20
کرناٹک حکومت نے ریاست میں عوامی صحت کے تحفظ کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے 15 خطرناک دواؤں اور کاسمیٹک مصنوعات کے استعمال، فروخت اور تقسیم پر فوری طور پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ان ممنوعہ اشیاء میں مشہور بخار کی دوا پومول-650 (پیرسیٹامول) اور اوم شانتی گولڈ کلاس کُمکُم جیسی روزمرہ کی استعمال کی اشیاء بھی شامل ہیں۔
View more
Thu, 26 Jun 2025 13:06:34
بدھ کے روز بیلگاو ی ضلع اور مہاراشٹر کے گھاٹی علاقوں میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری رہا، جس کے نتیجے میں ضلع کے 16 پل پانی میں ڈوب گئے۔ شدید بارش اور تیز ہواؤں کی وجہ سے موڈلگی تعلقہ کے ارلِکٹی گاؤں میں بجلی کی تار ٹوٹ کر زمین پر گر گئی، جس کی زد میں آکر تین بیل اور ایک گھوڑا کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔
View more
Wed, 25 Jun 2025 20:12:43
کرناٹک حکومت نے سی ای ٹی (UGCET) امیدواروں اور ان کے سرپرستوں کی بہتر رہنمائی کے لیے ایک ریاست گیر مشاورتی مہم کا آغاز کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس مہم کے تحت 28 جون کو ریاست کے مختلف اضلاع میں واقع سرکاری انجینئرنگ کالجوں، گرانٹ یافتہ اداروں اور سرکاری پالی ٹیکنک کالجوں میں "مشاورتی منتھن" کے عنوان سے ایک خصوصی معلوماتی ورکشاپ منعقد کی جائے گی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy