Sat, 21 Jun 2025 11:24:47
کرناٹک کا ضلع گلبرگہ، جو اپنی صوفیانہ روایات اور گنگا-جمنی تہذیب کی آماجگاہ رہا ہے، آج ایک ایسے واقعے کا مرکز بنا جس نے پورے ملک کے سماجی ضمیر کو جھنجوڑ کر رکھ دیا۔ریاست کا پسماندہ مگر تاریخی، تہذیبی ،علمی اور روحانی شناخت رکھنے والے ضلع میں خدمات انجام دینے والی ڈپٹی کمشنر محترمہ فوزیہ ترنم کے خلاف ریاستی بی جے پی کے ایک ایم ایل سی کا متنازع بیان محض سیاسی شوشہ نہیں،
View more
Thu, 19 Jun 2025 19:55:13
کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست میں اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لیے ایک اہم فیصلہ لیتے ہوئے سرکاری رہائشی منصوبوں میں اقلیتی طبقات کیلئے ریزرویشن کو 10 فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ وزیر اعلیٰ سدارمیا کی صدارت میں جمعرات کے روز منعقدہ کابینہ میٹنگ میں لیا گیا۔
View more
Thu, 19 Jun 2025 17:13:52
ریاستی وزیر برائے بہبودی خواتین و اطفال لکشمی ہببالکر نے واضح کیا ہے کہ گرہا لکشمی اسکیم میں کوئی ترمیم نہیں کی گئی ہے اور یہ اسکیم بدستور جاری رہے گی۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ اسکیم کے تحت تمام مستحق خواتین کو ان کی مالی امداد کی رقوم مکمل طور پر اور بروقت فراہم کی جائیں گی۔
View more
Thu, 19 Jun 2025 17:08:17
غیر قانونی کانکنی کے ایک اہم مقدمے میں سابق وزیر و بی جے پی لیڈر جناردھن ریڈی کو بڑی راحت ملی ہے، جہاں تلنگانہ ہائی کورٹ نے سی بی آئی کی خصوصی عدالت کی جانب سے سنائی گئی سات سال قید کی سزا کو منسوخ کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد ان کی کرناٹک اسمبلی کی رکنیت بحال کر دی گئی ہے۔
View more
Thu, 19 Jun 2025 12:13:22
بنگلور واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ (بی ڈبلیو ایس ایس بی) کی جانب سے رواں سال 21 مارچ سے 28 مارچ تک پانی کے تحفظ کے لیے چلائی گئی ایک ہفتہ طویل بیداری مہم نے بین الاقوامی سطح پر بنگلور اور ملک کا نام روشن کر دیا ہے۔ اس مہم کے دوران 5,33,642 افراد سے پانی بچانے کا باضابطہ عہد لیا گیا، جس کی بنیاد پر اس مہم کو گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل کر لیا گیا۔
View more
Thu, 19 Jun 2025 12:06:48
ریاستی حکومت نے انتظامی ڈھانچے کو مستحکم کرنے اور مختلف محکموں میں نظم و نسق کو مؤثر بنانے کے مقصد سے بدھ کے روز 18 کے اے ایس افسران کا تبادلہ کرتے ہوئے احکامات جاری کیے ہیں۔ اس سلسلے میں محکمہ ڈی پی اے آر کی جانب سے باضابطہ اعلامیہ جاری کیا گیا۔
View more
Thu, 19 Jun 2025 11:53:52
ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی نے دنیا بھر میں موجود غیر مقیم ہندوستانیوں (این آر آئیز) کو سخت پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے، خصوصاً ایران میں مقیم کرناٹک کے طلبہ، زائرین اور ملازمین کے اہل خانہ شدید فکر و تشویش میں مبتلا ہیں۔
View more
Wed, 18 Jun 2025 20:06:35
ریاست کرناٹک میں توانائی کے شعبے کو مضبوط بنانے اور سرکاری ملازمین کے مسائل کے حل کے لیے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے کئی اہم اعلانات کیے ہیں۔ منگل کے روز کے پی ٹی سی ایل (کرناٹک پاور ٹرانسمیشن کارپوریشن لمیٹڈ) کے ملازمین کی سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے محکمہ توانائی میں 35 ہزار خالی سرکاری اسامیوں کو مرحلہ وار پُر کرنے کا اعلان کیا۔
View more
Wed, 18 Jun 2025 20:01:17
ریاستی حکومت نے 2025 کے تیرہویں کابینی اجلاس کے انعقاد کے مقام میں اچانک تبدیلی کرتے ہوئے اجلاس کو نندی ہلز (ضلع چکبالاپور) کے بجائے بنگلورو کے ودھان سودھا میں منتقل کر دیا ہے۔ اس فیصلے سے نندی ہلز اور اس سے متصل اضلاع کے عوام، خصوصاً کسانوں میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی ہے، جو اس اجلاس کو اپنی ترقی کے لیے ایک اہم موقع سمجھ رہے تھے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy