Wed, 25 Jun 2025 17:35:52
کرناٹک قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر یو ٹی قادر فرید نے آج نئی دہلی میں لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے رواں سال ستمبر میں منعقد ہونے والی 11ویں کامن ویلتھ پارلیمنٹری ایسوسی ایشن (سی پی اے) بھارت زون کانفرنس کے لیے ریاست کرناٹک کو میزبان ریاست کے طور پر منتخب کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
View more
Wed, 25 Jun 2025 13:16:57
کرناٹک کے وزیر برائے دیہی ترقیات و پنچایت راج اور ضلع گلبرگہ کے نگراں کار وزیر پریانک کھرگے نے سینئر رکن اسمبلی بی آر پاٹل کے حالیہ بیانات پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ان کے کوئی تحفظات تھے تو وہ براہ راست وزیر اعلیٰ، نائب وزیر اعلیٰ یا پارٹی قیادت سے رجوع کرتے، میڈیا میں کھلے عام بیان بازی کرنا حکومت کے وقار کے لیے مناسب نہیں۔
View more
Tue, 24 Jun 2025 12:54:30
شہر کے نیلمنگلا علاقے میں سابق رکن پارلیمان اننت کمار ہیگڑے کی کار کو اوور ٹیک کرنے سے ناراض ہو کر مسلم نوجوان پر حملہ کیا گیا جس کے بعد کینرا حلقہ سے بی جے پی کے سابق ایم پی اننت کمار ہیگڑے، ان کے گن مین شریدھر اور کار کے ڈرائیور کے ڈرائیور کے خلاف دابس پیٹے پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے ۔
View more
Tue, 24 Jun 2025 11:49:24
کرناٹک کے ضلع منڈیا میں واقع سری رنگا پٹن حلقہ سے کانگریس کے رکن اسمبلی رمییش بنڈی سدے گوڑا کا ایک متنازع اور اشتعال انگیز بیان منظرِ عام پر آیا ہے، جس نے سیاسی اور سماجی حلقوں میں شدید ہلچل مچا دی ہے۔ رمییش نے سرعام ایک جلسے کے دوران کہا کہ اگر کسی ریونیو افسر نے مسلمانوں (سابر طبقہ) کے نام سرکاری زمین الاٹ کی تو وہ اُس افسر کو پھانسی تک پہنچا دیں گے۔
View more
Mon, 23 Jun 2025 17:43:03
ہاسن ضلع میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران دل کے دوروں سے اموات میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس نے عوام اور ضلعی انتظامیہ کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ اب تک کم از کم بارہ افراد دل کے دورے کا شکار ہو کر جان گنوا چکے ہیں، جن میں زیادہ تر نوجوان اور درمیانی عمر کے افراد شامل ہیں۔
View more
Mon, 23 Jun 2025 17:33:44
وزیر اعلیٰ سدارامیا نے مرکز پر شدید تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ کرناٹک ریاست کو مالیاتی تقسیم میں زبردست ناانصافی کا سامنا کرنا پڑا ہے، جس کے نتیجے میں ریاست کو اندازاً 80 ہزار کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔
View more
Mon, 23 Jun 2025 11:36:17
ریاستی وزیر برائے کوآپریشن کے این راجنّا کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب میں وزیر اعلیٰ سدارامیا نے شرکت کرتے ہوئے ان کی سیاسی اور سماجی خدمات کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ راجنّا نے سیاست کو ذاتی مفاد کے بجائے عوامی خدمت کا ذریعہ بنایا، اور بغیر کسی ذات پات کے امتیاز کے ہر ضرورت مند کی مدد کی، خصوصاً غریب طلبہ کی تعلیم اور کسانوں کی فلاح میں ان کا کردار قابلِ ستائش ہے۔
View more
Mon, 23 Jun 2025 11:30:33
کرناٹک کے وزیر برائے اسکولی تعلیم و خواندگی ایس مدھو بنگارپا نے اعلان کیا ہے کہ ریاست میں آئندہ مجوزہ سماجی، تعلیمی اور اقتصادی سطح پر ذات پات پر مبنی مردم شماری میں سرکاری اسکولوں کے اساتذہ کو شامل نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس مردم شماری کا کام اس بار آؤٹ سورس ایجنسیوں کو سونپا جائے گا تاکہ تدریسی سرگرمیوں میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔
View more
Mon, 23 Jun 2025 11:24:02
کرناٹک ہائی کورٹ نے بی جے پی کے رکن کونسل این۔ روی کمار کے اُس طرزِ عمل پر برہمی کا اظہار کیا ہے، جس میں انہوں نے گلبرگہ کی ڈپٹی کمشنر فوزیہ ترنم سے معافی مانگنے کے دوران ایک جلوس نکالا۔ عدالت نے سخت لہجے میں سوال کیا کہ جب مقصد معافی مانگنا تھا تو ریلی نکالنے کی کیا ضرورت تھی؟
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy