Sat, 13 Feb 2021 18:36:48
ایران کے شمال مغربی شہر اردبيل کے ایک رہائشی کمپلیکس میں گیس سے ہونے والے دھماکے میں دو افراد ہلاک جبکہ 14 زخمی ہو گئے۔
View more
Sat, 13 Feb 2021 18:25:02
امریکی کانگریس کے 122 ارکان نے متفقہ طور پر صدر جو بائیڈن سے مطالبہ کیا کہ وہ ایران کی ریاستی دہشت گردی کی مذمت کریں۔
View more
Sat, 13 Feb 2021 18:15:07
ترکی میں حکام نے ایرانی سفارت کار محمد رضا ناصر زادہ کو حراست میں لیے جانے کے مناظر پر مشتمل وڈیو جاری کی ہے۔ ناصر زادہ پر الزام ہے کہ اس نے اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے صحافی مسعود مولوی وردنجانی کے قتل کے سلسلے میں کارروائی کے ماسٹر مائنڈ کی مدد کی۔ وردنجانی کو نومبر 2019ء میں انقرہ کی ایک سڑک پر گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔
View more
Sat, 13 Feb 2021 18:11:18
امریکہ نے کہا ہے کہ حوثیوں کے تین قائدین خصوصا عبدالملک الحوثی، عبدالخالق بدر الدین اور عبداللہ الحکیم پر پابندیاں برقرار رہیں گی۔ امریکی وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن نے جمعے کو کہا ہے کہ حوثیوں کا نام دہشتگرد تنظیموں کی امریکی فہرست سے باقاعدہ طور پر منگل کو نکال دیا جائے گا۔ یہ فیصلہ انسانیت نواز کوششوں کی مدد کی امید پر کیا گیا ہے۔
View more
Sat, 13 Feb 2021 18:06:38
امریکی وزارت دفاع (پینٹاگان) نے باور کرایا ہے کہ مشرق وسطی میں اس کے پاس ایسی فورسز ہیں جو ایرانی خطرات کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
View more
Sat, 13 Feb 2021 18:02:15
کوہ پیمائی سے تعلق رکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ آٹھ ہزار میٹر سے زائد بلندی پر صرف چند گھنٹے تک ہی زندہ رہنا ممکن ہے۔
View more
Sat, 13 Feb 2021 17:57:08
ایک برطانوی عدالت نے جمعرات کے روز اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ برطانوی اخبار 'میل آن سنڈے' نے برطانوی شہزادی میگن مارکل کے اپنے ناراض والد کو لکھے گئے خط کو شائع کر کے اِن کی نجی زندگی میں مداخلت کی۔ اس فیصلے کو میگن مارکل کے لئے ایک بڑی فتح قرار دیا جا رہا ہے۔
View more
Sat, 13 Feb 2021 17:53:07
امریکہ کے ایوانِ بالا سینیٹ میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کی کارروائی آخری مراحل میں داخل ہو رہی ہے۔ جب کہ ہفتے کو ان کی دفاعی ٹیم کے دلائل مکمل ہونے کے بعد مواخذے پر امریکی سینیٹ میں ووٹ کے ذریعے رائے شماری ہو گی۔
View more