Wed, 27 Jan 2021 19:33:03
سعودی عرب میں اب اقامہ تین مہینوں کے لیے جاری اور اس کی تجدید کرانا ممکن ہو سکے گا، تاہم اس سہولت سے صرف ورک پرمٹ اقامہ ہولڈرز ہی استفادہ کر سکیں گے۔ گھریلو عملہ اور وہ تمام ملازمین جو اس کے دائرے میں آتے ہیں ان پر یہ فیصلہ لاگو نہیں ہوگا۔
View more
Wed, 27 Jan 2021 19:25:02
انڈونیشیا میں ایک سرکاری ذمے دار نے آج بدھ کے روز تصدیق کی ہے کہ ایرانی تیل بردار بحری جہاز کا عملہ تیل اسمگل کر رہا ہے اور جہاز کی شناخت کو چھپا رہا ہے۔ اس سے قبل انڈونیشیا کی ساحلی پولیس نے اتوار کے روز دو تیل بردار جہازوں کو ضبط کرنے کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ان میں ایک جہاز پر ایران اور دوسرے پر پاناما کا پرچم تھا۔
View more
Wed, 27 Jan 2021 19:23:09
اقوام متحدہ میں قائم امریکی سفیر رچرڈ ملز نے منگل کو کہا ہے کہ صدر جو بائیڈن فلسطینیوں کی مدد بحال کرنے اور ٹرمپ انتظامیہ کے دورمیں بند کیے گئے فلسطینی سفارتی مشن جلد کھولنا چاہتے ہیں۔
View more
Wed, 27 Jan 2021 18:59:24
اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف ایوو کوچاوی نے کہا ہے کہ اسرائیل نے دشمن ممالک کے خلاف اپنی دفاعی صلاحیت بڑھا دی ہے۔ انہوں نے امریکا کے نئے صدر جوبائیڈن کو ایران کے ساتھ جوہری معاہدے پر واپسی کے خلاف متنبہ کیا اور کہا کہ اگر امریکا ایران کے جوہری معاہدے میں واپس آتا ہے تو یہ بہت برا فیصلہ ہے۔
View more
Wed, 27 Jan 2021 18:19:31
ایرانی ادارے اور شخصیات یمن میں حوثی ملیشیا کے لیے ہتھیار بھیجنے میں ملوث ہیں۔ اس بات کی تصدیق اقوام متحدہ کے ماہرین کی جانب سے تیار کی گئی ایک رپورٹ میں کی گئی۔ رپورٹ کو سلامتی کونسل میں پیش کر دیا گیا ہے۔
View more
Wed, 27 Jan 2021 17:35:18
ایک سال قبل پھوٹنے والی کرونا کی عالمی وبا نے دنیا بھر میں ملازمتوں کے خاتمے یا انہیں تعطل کا شکار کر کے کارکنون کی آمدنی میں تین ٹریلیئن ڈالر کی کمی کی ہے۔
View more
Wed, 27 Jan 2021 17:23:13
افغان طالبان کی سینئر قیادت منگل کے روز ایران پہنچی، جہاں اُس نے افغانستان میں متحارب گروہوں کے درمیان امریکی سرپرستی میں ہونے والی امن بات چیت کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
View more
Wed, 27 Jan 2021 17:16:54
ناسا کے دو خلابازوں نے بین الاقوامی خلائی سٹیشن کی مرمت کا کام شروع کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں دونوں ہفتے میں دو دو بار خلائی سٹیشن سے باہر نکل کر اس کی مرمت کریں گے اور نئے آلات نصب کریں گے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy