Thu, 27 Aug 2020 17:20:32
پاکستان پر قرض کا مجموعی حجم 36 کھرب روپے سے تجاوز کر چکا ہے جو ملک کی مجموعی پیداوار (جی ڈی پی) کا 87 فی صد بنتا ہے۔
View more
Thu, 27 Aug 2020 11:21:38
مسلسل زہر افشانی کرکے اور جھوٹی خبریں چلاکر مسلمانوں کی شبیہ کوداغدار اور ہندوؤں اورمسلمانوں کے درمیان نفرت کی دیوار کھڑی کرنے کی دانستہ سازش کرنے والے ٹی وی چینلوں کے خلاف داخل کی گئی جمعیۃ علما ہند کی عرضی پر 27 اگست کو سماعت ہوگی۔ گذشتہ شام سپریم کورٹ کے رجسٹرار کی جانب سے جاری فہرست میں یہ بات بتائی گئی۔
View more
Thu, 27 Aug 2020 11:15:18
"پلیز کچھ کیجیے، میرے والد کو ذیابیطس ہے اور میری ماں کو دل کی بیماری ہے۔ میں ایسے میں خطرہ مول نہیں لے سکتا۔ میں امتحان چھوڑ دوں گا۔ آخر حکومت کو ہماری فکر کیوں نہیں ہے؟ ہم نے ان کو ووٹ دیا تھا۔ پلیز کچھ کیجیے۔" اپنی یہ تکلیف آشیش (بدلا ہوا نام) نے بیان کی ہے۔
"میں بہار سے ہوں۔ میں لاک ڈاؤن کے سبب امتحان نہیں دے پاؤں گی۔ میرا پورا سال اور پیسہ برباد ہو جائے گا۔ میں ایک ہاسٹل میں رہ کر امتحان ک
View more
Thu, 27 Aug 2020 11:11:28
اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں بدھ کے روز کھیل کوچوں نے تنخواہ کے واجبات کی ادائیگی اور بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے اسپورٹس ڈائریکٹوریٹ کے باہر پکوڑے کی دکان لگا کر مظاہرہ کیا۔
مختلف کھیلوں کے کوچوں کا الزام ہے کہ انھیں کورونا انفیکشن کی وجہ سے پچھلے پانچ مہینوں سے تنخواہ نہیں دی جارہی ہے جس نے ان کے اہل خانہ کو فاقہ کشی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔اسپورٹ ڈائریکٹوریٹ کے عہدیدار تنخواہوں کی ادائیگ
View more
Wed, 26 Aug 2020 18:55:56
افغانستان کے شمالی صوبہ بلخ میں طالبان نے فوج کے کمانڈوز پر ٹرک بم حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور اکتالیس زخمی ہوگئے ہیں۔
طالبان نے ٹویٹر پر ایک بیان میں اس ٹرک بم دھماکے کی ذمے داری قبول کرلی ہے اور کہا ہے کہ انھوں نے افغان فوج کے کمانڈوز کو اس حملے میں نشانہ بنایا ہے۔
افغان وزارت دفاع نے اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ اس میں کمانڈو فورس کے دو اہلکار مارے گئے ہیں اور چھ
View more
Wed, 26 Aug 2020 18:48:51
یمن میں متعین برطانیہ کے سفیر مائیکل ارون نے ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کی طرف سے مارب گورنری میں جاری حملے روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ایک بیان میں برطانوی سفیر کا کہنا تھا کہ مارب میں حملوں کا کوئی جواز نہیں۔ حوثی ملیشیا کو چاہیے کہ وہ مارب میں کئی ہفتوں سے جاری غیرانسانی حملے بند کرے اور اس حوالے سے اقوام متحدہ کے یمن کے لیے مقرر کردہ ایلچی کے ساتھ مل کر کام کرے۔
View more
Wed, 26 Aug 2020 18:39:28
قاہرہ سے یمن کا سفر کرنے والی یمنی خاتون سفارتکار عدن میں پہنچنے کے بعد لاپتہ ہوگئی۔
اطلاعات کے مطابق انسانی حقوق کی یمنی خاتون کارکن فردوس حسین الضلعی گذشتہ جمعے کے روز مصر کے دارالحکومت قاہرہ سے فضائی پرواز کے ذریعے عدن کے ہوائی اڈے پہنچیں۔
ہوائی اڈے سے انہوں نے شہر میں "ساعة مكة" (مکہ کلاک) ہوٹل کا رخ کیا۔ فردوس نے ہوٹل میں ایک رات کے لیے کمرہ بک کرایا تھا۔ بعد ازاں وہ ایک ٹرانسپورٹ کمپنی
View more
Wed, 26 Aug 2020 18:31:04
ترک صدر رجب طیب ایردوآن کی جانب سے مشرقی بحیرہ روم میں قدرتی تیل اور گیس کی تلاش کے لیے جاری آپریشن کےدوران پڑوسی ملک یونان کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ صدر ایردوآن کی طرف سے یونان پر تنقید اور اسے بھاری قیمت چکانے کی دھمکی کے بعد ترک وزیر خارجہ مولود جاووش اوگلو نے بھی یونان کو فوجی کارروائی کی دھمکی دی ہے۔
دوسری طرف جرمنی نے مشرقی بحیرہ روم میں قدرتی گیس کی تلاش کے ترک اقد
View more
Wed, 26 Aug 2020 17:59:31
اسرائیلی فوج کے ایک اعلان کے مطابق اس کے جنگی طیاروں نے لبنان میں حزب اللہ تنظیم کے ٹھکانوں پر بم باری کی ہے۔ یہ کارروائی اسرائیلی فوج کی جانب فائرنگ کے واقعے کے بعد کی گئی۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ لبنانی حکومت اپنی اراضی سے پیش آنے والی کارروائیوں کی ذمے دار ہے۔
ایک ماہ قبل اسرائیل نے باور کرایا تھا کہ حزب اللہ "آگ سے کھیل رہی ہے"۔ ساتھ ہی اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ اس حوالے سے
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy