Mon, 24 Aug 2020 19:47:41
پیرو کے دارالحکومت لیما میں نائب کلب میں بھگدڑ سے 13 افراد ہلاک ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق دوسری منزل پر لاک ڈاؤن کے باوجود نوجوان لڑکے اور لڑکیاں نائٹ کلب میں موجود تھے، جب پولیس کی آمد کے خوف سے بھگڈر مچ گئی جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔پولیس اور سرکاری عہدیداروں نے بتایا کہ ہفتہ کی رات تھامس ریسٹوبار کلب میں 120 افراد نے پولیس سے بچنے کے لیے فرار ہونے کی کوشش کی تھی۔ مقامی میڈیا
View more
Mon, 24 Aug 2020 19:42:43
نیوزی لینڈ میں مارچ 2019 میں مسجد پر حملہ کرکے51 مسلمانوں کو ہلاک کردینے کے قصوروار برینٹن ٹیرینٹ کو سزا سنانے کے لیے عدالتی کارروائی پیر کو شروع ہوگئی ہے۔جیل میں قید آسٹریلوی شہری برینٹن ٹیرینٹ کو سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان کرائسٹ چرچ ہائی کورٹ میں پیش کیا گیا۔ اس کے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں لگی ہوئی تھیں اور اس نے جیل کے مخصوص بھورے رنگ کا لباس پہن رکھا تھا۔ توقع ہے کہ عدالت چار روز تک چلنے والی ک
View more
Mon, 24 Aug 2020 18:51:59
ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے گزشتہ ہفتے کے دوران فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی اعلیٰ قیادت سے استنبول میں ملاقات کی۔ حماس کے وفد میں جماعت کی پولٹ بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ اور نائب سربراہ صالح العاروری شامل تھے۔یاد رہے کہ امریکا نے حماس کو دہشت گرد تنظیم قرار دے رکھا ہے اوران دونوں رہنمائوں کے سر کی قیمت 50 لاکھ ڈالر مقرر کر رکھی ہے۔
View more
Mon, 24 Aug 2020 18:44:57
یمن میں باغی حوثی ملیشیا نے اتوار کی شام ایک بیان میں اپنے ایک اہم عسکری کمانڈر کے مارے جانے کا اعتراف کیا ہے۔ یہ کمانڈر حوثی ملیشیا کے سرغنے عبدالملک الحوثی کا مقرب اور ملیشیا کے شریک بانی کا بیٹا تھا۔
حوثی ملیشیا نے اپنے بیان میں میجر جنرل "روح الله زيد علی مصلح" کی موت کا اعلان کیا تاہم اس کی ہلاکت کے مقام کے بارے میں نہیں بتایا گیا۔ ملیشیا کے مطابق مذکورہ کمانڈر کی تدفین آج پیر کے روز دارال
View more
Mon, 24 Aug 2020 17:58:37
ایران نے کہا ہے کہ اس سال کے آغاز میں تہران کے مضافات میں غلطی سے مار گرائے جانے والے یوکرینی مسافر طیارے کو 25 سیکنڈ کے وقفے سے دو میزائل لگے جس کے بعد طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔
View more
Mon, 24 Aug 2020 17:55:37
امریکی ایوانِ نمائندگان نے ہنگامی قانون سازی کے ذریعے محکمہ ڈاک کو 25 ارب ڈالر دینے کے بل کی منظوری دی ہے۔ کرونا وبا کے باعث امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بڑی تعداد میں امریکی ووٹر ڈاک کے ذریعے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔
ایوانِ نمائندگان میں 150 کے مقابلے میں 257 ووٹوں سے منظور کیے جانے والے اس ہنگامی بل کا مقصد محکمہ ڈاک میں کی جانے والی تبدیلیوں کا عمل روکنا ہے جس کی وجہ سے ملک بھر میں
View more
Mon, 24 Aug 2020 17:51:36
یورپی ملک بیلاروس کے عوام نے پابندی کے باوجود دارالحکومت منسک میں متنازع انتخابات کے خلاف ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا۔
View more
Mon, 24 Aug 2020 17:33:19
امریکی انتطامیہ عرب ممالک اور اسرائیل میں امن قائم کرنے کی کوششوں کو تیز کرتے ہوئے دو اعلی حکام کو اس ہفتے مشرق وسطی کے دو الگ الگ دوروں پر بھیجے گی۔
امریکی حکام کے ان دوروں کو اسرائیل اور متحدہ عرب امارات میں سفارتی تعلقات قائم کرنے کے حالیہ معاہدے کے بعد مزید ممالک کو اس میں شامل کرنے کی کوشش قراردیا جا رہا ہے۔
خبر رساں ادارے 'ایسوسی ایٹڈ پریس' کے مطابق توقع ہے کہ وزیر خارجہ مائیک پومپیو ا
View more
Mon, 24 Aug 2020 17:20:32
شام کے دارالحکومت دمشق میں اتوار کی شب مشتبہ دھماکے سے مرکزی گیس پائپ لائن پھٹ گئی جس کی وجہ سے ملک بھر میں بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی اور ہر سو اندھیرا چھا گیا۔
شام کے سرکاری خبر رساں ادارے 'ایس اے این اے' کے مطابق وزیرِ توانائی محمد زہير خربوطلی کا کہنا ہے کہ دمشق میں مرکزی گیس پائپ لائن کے پھٹنے کے باعث ملک بھر میں بجلی بند ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy