ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ریاستی خبریں
    ترک صدر کا بحیرہ اسود میں گیس کے ذخائر دریافت کرنے کا اعلان

    ترک صدر کا بحیرہ اسود میں گیس کے ذخائر دریافت کرنے کا اعلان

    Sat, 22 Aug 2020 18:24:58 
    ترک صدر رجب طیب اردوان نے ایک ہفتے قبل قوم کو خوش خبری سنانے کا کیا گیا وعدہ پورا کرتے ہوئے بحیرہ اسود میں ترک ساحل کے قریب قدرتی گیس کے ذخائر دریافت کرنے کا اعلان کردیا۔
     زہر سے مشتبہ حملے کے بعد روسی صدر کے ناقد ناوالنی برلن منتقل

    زہر سے مشتبہ حملے کے بعد روسی صدر کے ناقد ناوالنی برلن منتقل

    Sat, 22 Aug 2020 18:14:13 
    روسی صدر پوٹن کے ناقد الیکسی ناوالنی کو علاج کی غرض سے خصوصی ایئر ایمبولینس کے ذریعے برلن پہنچا دیا گیا ہے۔ شبہ ہے کہ اس اپوزیشن رہنما کو زہر دیا گیا ہے۔ہفتے کی صبح شدید بیمار روسی اپوزیشن سیاستدان الیکسی ناوالنی کو علاج کے لیے برلن پہنچا دیا گیا۔ سائبیریا کے شہر اومسک سے ایک خصوصی ایئر ایمبولینس کے ذریعے انہیں برلن کے ٹیگل ہوائی اڈے پر لایا گیا، جہاں سے انہیں ایک ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جرمن ڈاک
    حوثی باغیوں کا یمنی فوج کے ہاتھوں اپنے کئی اہم کمانڈروں کی ہلاکت کا اعتراف

    حوثی باغیوں کا یمنی فوج کے ہاتھوں اپنے کئی اہم کمانڈروں کی ہلاکت کا اعتراف

    Sat, 22 Aug 2020 17:50:16 
    یمن کے ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں نے سرکاری فوج کے ساتھ لڑائی میں اپنے کئی اہم فیلڈ کمانڈروں کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق حوثی ملیشیا کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ الیبضا، نھم اور الجوف گورنریوں میں سرکاری فوج کے ساتھ لڑائی میں اس کے کئی اہم فیلڈ کمانڈر مارے گئے ہیں۔
    ایران پر تمام سابقہ پابندیوں کے نفاذ میں کسی کی ڈکٹیشن کی ضرورت نہیں: برائن ہک

    ایران پر تمام سابقہ پابندیوں کے نفاذ میں کسی کی ڈکٹیشن کی ضرورت نہیں: برائن ہک

    Sat, 22 Aug 2020 17:31:46 
    امریکا کے ایران کے لیے سبکدوش ہونے والے امریکی ایلچی برائن ہک نے کہا ہے کہ ایران پر اقوام متحدہ کی تمام سابقہ پابندیوں کی بحالی کے حوالے سے کسی اجازت لینے کی ضرورت نہیں۔ امریکا اپنے اور اپنے اتحادیوں کے مفاد کے پیش نظر کوئی بھی فیصلہ کرنے کا حق رکھتا ہے۔ ہمیں اس کی کوئی پرواہ نہیں کہ ایران پابندیاں عائد کرنے کون مخالفت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران جوہری معاہدے میں اپنی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی
    لیبیا میں متحارب فریقوں کے درمیان سابقہ معاہدوں کی تاریخ کتنی تاریک؟

    لیبیا میں متحارب فریقوں کے درمیان سابقہ معاہدوں کی تاریخ کتنی تاریک؟

    Sat, 22 Aug 2020 17:18:39 
    لیبیا میں جمعے کے روز فائر بندی کے متبادل اعلان پر عرب دنیا سمیت عالمی برادری کی جانب سے وسیع پیمانے پر خیر مقدم سامنے آیا ہے۔ تاہم اس کے باوجود بہت سے امور کے حوالے سے کئی نکات ابھی تک ابہام کا شکار ہیں۔ ان میں سرت شہر، اجرتی جنگجوؤں، ملیشیاؤں اور تیل کے معاملات شامل ہیں۔ بیرونی فریقوں کی مداخلت اور ترکی کی طرف سے شام سے لائے گئے اجرتی جنگجوؤں کے پھیلاؤ کے سبب لیبیا کا منظر نامہ پیچیدہ ہو گیا۔
      قوم کے ساتھ مل کر سیاہ دور کا خاتمہ کریں گے: امریکہ کے سابق نائب صدر جوئے بائیڈن کا عزم

    قوم کے ساتھ مل کر سیاہ دور کا خاتمہ کریں گے: امریکہ کے سابق نائب صدر جوئے بائیڈن کا عزم

    Sat, 22 Aug 2020 17:01:30 
    امریکہ کے سابق نائب صدر بائیڈن نے آئندہ صدارتی انتخاب میں ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار کی حیثیت سے اپنی نامزدگی باضابطہ طور پر قبول کر لی ہے اور اپنے ری پبلکن حریف صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ جمعرات کو چار روزہ ڈیموکریٹک کنونشن کے آخری روز اپنے خطاب میں جو بائیڈن نے کہا کہ امریکی قوم مل کر اس سیاہ دور کا خاتمہ کرے گی جو ان کے بقول امریکہ پر اس وقت مسلط ہے۔ لگ بھگ آدھا گھنٹ
     لیبیا میں متحارب فریقین  کا فوری طور پر جنگ بندی کا اعلان

    لیبیا میں متحارب فریقین کا فوری طور پر جنگ بندی کا اعلان

    Sat, 22 Aug 2020 16:55:23 
    لیبیا پر قابض حریف حکومتوں نے جمعے کے روز اپنے الگ الگ بیانات میں فوری طور پر فوجی کارروائیاں روکنے اور جلد ہی قومی سطح پر انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے۔ اقوام متحدہ نے اس معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔ان اعلانات پر طرابلس میں قائم اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ اتحادی حکومت کے سربراہ فائز السراج اور ملک کے مشرقی حصے پر قابض کمانڈر خلیفہ حفتر عبدالرحمن کی پارلیمنٹ کے سپیکر عقیلہ صالح نے دستخط کیے ہیں۔دونو
    آیا صوفیہ  کے بعد ترکی کا تاریخی کاریا میوزیم بھی مسجد میں تبدیل کرنے رجب طیب ایردوان کا حکم

    آیا صوفیہ کے بعد ترکی کا تاریخی کاریا میوزیم بھی مسجد میں تبدیل کرنے رجب طیب ایردوان کا حکم

    Sat, 22 Aug 2020 16:51:33 
    ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے مسیحیوں کے ایک اور تاریخی گرجا گھر کو، جہاں  میوزیم قائم ہے، دوبارہ مسجد میں بدلنے کا حکم دیا ہے۔ ترک صدر نے جمعہ  کو اپنے حکم میں کہا ہے کہ استنبول میں واقع 'کاریا' میوزیم کو مسجد میں تبدیل کر دیا جائے۔ کاریا میوزیم کو دوسری عالمی جنگِ سے قبل مسجد کا درجہ حاصل تھا اور اس سے قبل یہ مسیحیوں کا ایک تاریخی گرجا گھر تھا۔ استنبول کے علاقے چورا میں واقع ہولی سیویر نامی
    چین بین الافغان مذاکرات کے جلد آغاز کا خواہاں

    چین بین الافغان مذاکرات کے جلد آغاز کا خواہاں

    Sat, 22 Aug 2020 16:47:45 
    چین نے کہا ہے کہ وہ افغانستان کی حکومت اور طالبان کے درمیان بین الافغان مذاکرات کے جلد آغاز کا خواہاں ہے۔ چین کے وزیرِ خارجہ وانگ یی نے یہ بات اپنے افغان ہم منصب حنیف اتمر سے ٹیلی فون پر ایک گفتگو کے دوران کہی ہے۔