ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ریاستی خبریں
    سعودی عرب: یونیورسٹی کی دیوار گرنے سے ایک شخص جاں بحق، تین زخمی

    سعودی عرب: یونیورسٹی کی دیوار گرنے سے ایک شخص جاں بحق، تین زخمی

    Wed, 18 Dec 2019 18:10:59 
    سعودی عرب کی المعرفہ یونیورسٹی کی بیرونی دیوار اور پارکنگ اسٹینڈ کی چھت گرنے سے ایک شہری شخص جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔ اطلاع کے مطابق الریاض شہر کی شاہ خالد شاہراہ پر واقع المعرفہ یونیورسٹی کی دیوار اچانک گر گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص دب تک ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔
     مآثر محمد اور شاہ سلمان کے درمیان ٹیلیفون پر تبادلہ خیال

     مآثر محمد اور شاہ سلمان کے درمیان ٹیلیفون پر تبادلہ خیال

    Wed, 18 Dec 2019 18:07:43 
    منگل کے روز ملائیشیا کے وزیراعظم مآثر محمد نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ٹیلیفون پربات چیت کی۔سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی’ایس پی اے‘ کے مطابق مآثر محمد نے شاہ سلمان کو ٹیلیفون کیا اور دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلیفون پر بات چیت میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
     بحیرہ روم کے مشرق میں روس اور شام کی مشترکہ بحری تربیتی مشق

     بحیرہ روم کے مشرق میں روس اور شام کی مشترکہ بحری تربیتی مشق

    Wed, 18 Dec 2019 17:44:18 
    روس کی بحریہ نے منگل کے روز بحیرہ روم کے مشرق میں شام کی فوج کے ساتھ مشترکہ تربیتی بحری مشقیں انجام دیں۔ یہ کارروائی روسی بحریہ کی ایک تنصیب کے نزدیک عمل میں آئی۔تربیتی عمل میں دو ہزار سے زیادہ روسی اور شامی فوجیوں نے شرکت کی۔
    آسٹریلیا میں ریکارڈ توڑ گرمی، پارہ 40 کی حد عبور کر گیا

    آسٹریلیا میں ریکارڈ توڑ گرمی، پارہ 40 کی حد عبور کر گیا

    Wed, 18 Dec 2019 17:34:44 
    آسٹریلیا اِن دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے۔ منگل کا دن ملک کا گرم ترین دن ثابت ہوا جس سے تمام پرانے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو ملک بھر میں اوسط درجہ حرارت 40 اعشاریہ نو ڈگری سینٹی گریڈ رہا جس نے جنوری 2013 کا 40 اعشاریہ تین ڈگری سینٹی گریڈ کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
     خیبر پختونخوا: پولیو ٹیم پر فائرنگ سے دو پولیس اہلکار ہلاک  

     خیبر پختونخوا: پولیو ٹیم پر فائرنگ سے دو پولیس اہلکار ہلاک  

    Wed, 18 Dec 2019 17:28:51 
    خیبر پختونخوا کے شمالی ضلع لوئر دیر کے علاقے میدان میں پولیو ٹیم پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔مقامی حکام کے مطابق واقعہ بدھ کی صبح مرخنی پل کے قریب پیش آیا۔ تاہم واقعے میں پولیو اہلکار محفوظ رہے۔لوئر دیر کے انتظامی مرکز تیمر گرہ میں حکام نے پولیو مہم کے دوران حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں مکرم اور فرمان کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
    مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا، ان کا ملک لیبیا میں فوج کی حمایت میں ہے لیکن اُن کے معاملات میں مداخلت نہیں کرتا

    مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا، ان کا ملک لیبیا میں فوج کی حمایت میں ہے لیکن اُن کے معاملات میں مداخلت نہیں کرتا

    Tue, 17 Dec 2019 18:59:54 
    مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے باور کرایا ہے کہ ان کا ملک لیبیا کے موجودہ بحران میں لیبیائی فوج کی حمایت میں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ لیبیا میں مصر مداخلت نہیں کرتا اور کسی دوسرے ملک کی مداخلت کو بھی قبول نہیں کرے گا۔ لیبیا میں ترکی کی مداخلت عرب ملک کے استحکام کومزید نقصان پہنچانیکا باعث بنے گی۔ رپورٹ کے مطابق شرم الشیخ میں یوتھ کانفرنس سے خطاب میں صدر السیسی نے کہا کہ لیبیا میں بعض لوگ مداخلت کررہے
      بیروت: حزب اللہ اور امل موومنٹ کے عناصر نے شہری کی گاڑی جلا دی

      بیروت: حزب اللہ اور امل موومنٹ کے عناصر نے شہری کی گاڑی جلا دی

    Tue, 17 Dec 2019 18:48:56 
    لبنان کے دارالحکومت بیروت کے وسطی علاقے میں پیر اور منگل کی درمیانی شب ایک بار پھر کشیدگی پھیل گئی۔ العربیہ اور الحدث نیوز چینلوں کے نمائندے کے مطابق امل موومنٹ اور حزب اللہ ملیشیا کے عناصر نے مذکورہ علاقے کی سمت رِنگ بِرج کو عبور کرنے کی کوشش کی۔نمائندے نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز اور انسداد ہنگامہ آرائی کی فورس نے امل موومنٹ اور حزب اللہ کے عناصر کو روکنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا۔
      آئندہ G-20 سربراہ اجلاس میں یورپی یونین کی مؤثر شرکت کے خواہاں: شاہ سلمان

      آئندہ G-20 سربراہ اجلاس میں یورپی یونین کی مؤثر شرکت کے خواہاں: شاہ سلمان

    Tue, 17 Dec 2019 17:59:38 
    سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو پیر کے روز یورپی کمیشن کی سربراہ ارزولا فان ڈیئر لائن کی جانب سے ٹیلی فون کال موصول ہوئی۔بات چیت کے دوران شاہ سلمان نے سعودی عرب اور یورپی یونین کے درمیان تعلق کو تاریخی قرار دیا۔
     عراقی حکومت مظاہرین کی ہلاکتوں کی اصل تعداد سامنے لائے: ہیومن رائٹس واچ

     عراقی حکومت مظاہرین کی ہلاکتوں کی اصل تعداد سامنے لائے: ہیومن رائٹس واچ

    Tue, 17 Dec 2019 17:51:25 
    انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ’ہیومن رائٹس واچ‘ نے عراقی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ گذشتہ کئی ہفتوں سے جاری پرتشدد احتجاج کے دوران مظاہرین کی ہلاکتوں کی اصل تعداد سامنے لائے۔ رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق کی عالمی تنظیم نے کہا ہے کہ عراق کی ایک مسلح فورس جسے بظاہر عراق کی مقامی نیشنل سیکیورٹی فورسز کا تعاون حاصل تھا نے چھ دسمبر کو بغداد میں ہونے والے مظاہروں کے دوران مظاہرین کے خلاف طاقت کا وحشیانہ استعم