Sat, 28 Dec 2019 19:11:30
انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں جمعے کے دن ایک ہزار سے زائد افراد نے سخت پہرے کے حصار والے چینی سفارت خانے کی جانب ریلی نکالی۔ وہ چین کی جانب سے اویغور کی مسلمان آبادی کیخلاف برتے جانے والے رویے پر احتجاج کر رہے تھے۔مظاہرین میں سے زیادہ تر نے سروں پر پٹی باندھ رکھی تھی جس پر ’اویغور بچاؤ‘ لکھا تھا۔
View more
Sat, 28 Dec 2019 19:08:01
فلپائن نے زیرِ حراست اپوزیشن رہنما اور انسانی حقوق کی کارکن لیلیٰ ڈی لیما کی حمایت کرنے پر دو امریکی سینیٹرز کے فلپائن داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ فلپائنی صدر کا کہنا ہے کہ اگر امریکہ نے اس معاملے میں فلپائن پر پابندیاں لگانے کی کوشش کیں تو فلپائن امریکی شہریوں کے لیے ویزا شرائط سخت کر دے گا۔
View more
Sat, 28 Dec 2019 18:59:41
اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ شام کے جنگ زدہ صوبے ادلب میں حالیہ دو ہفتوں کے دوران روس اور شامی افواج کی تازہ کارروائیوں کے باعث دو لاکھ 35 ہزار سے زائد افراد ملک کے دیگر حصوں کی طرف نقل مکانی کر چکے ہیں۔اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شامی اور روسی افواج کی بمباری نے اس علاقے میں مزید تباہی مچائی ہے۔
View more
Tue, 24 Dec 2019 19:21:36
روس صدر پوٹن کو لے کر ایک ریل گاڑی کریمیا سے روس پہنچ گئی اور روس کے طویل ترین ریلوے پل نے اب کام کرنا شروع کر دیا ہے۔ یہ پل انیس کلومیٹر طویل ہے اور کریمیا یوکرائن کا وہ علاقہ ہے جس صدر پوٹن نے روس میں شامل کر لیا تھا۔
View more
Tue, 24 Dec 2019 19:18:28
انڈونیشیا میں ایک بس حادثہ میں کم ازکم 25 افراد ہلاک اور 13دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق یہ حادثہ جنوبی سماٹرا صوبہ میں پیر کو رات دیر گئے اس وقت پیش آیا، جب بس ایک گہری کھائی میں گرنے کے بعد ندی میں ڈوب گئی۔مقامی پولیس کے ترجمان ڈالی گومارا نے بتایا کہ بس بینگ کولو سے جنوبی سماٹرا کے دارالحکومت پالیمبانگ جا رہی تھی۔ بس نصف شب سے ذرا پہلے ڈیڑھ سو میٹر گہری کھائی میں جا گری۔
View more
Tue, 24 Dec 2019 19:15:01
مشرقی وسطیٰ میں تحریر اور ویڈیو میسیج کی ایک مقبول ترین موبائل ایپ ’ٹوٹاک‘ کو لاکھوں صارفین کی جاسوسی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ ان خبروں کے بعد ایپل اور گوگل نے یو اے ای میں بنائی گئی اس ایپ کو ہٹا دیا ہے۔سائبر سکیورٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ’ٹوٹاک‘ ایپ اس انداز سے ڈیزائن کی گئی ہے کہ پیچھے سے کچھ کیے بغیر ہی صارف کی نقل و حرکت اور اس کی تمام باتوں کی با آسانی جاسوسی کی جا سکتی ہے۔ اس سے متعلق
View more
Tue, 24 Dec 2019 18:23:56
سعودی عرب کے مقتول صحافی جمال خاشقجی کے بیٹے صلاح جمال نے مملکت کے عدالتی نظام پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ نظام منصفانہ ہے۔انھوں نے سوموار کے روز ایک سعودی عدالت سے اپنے باپ کے پانچ قاتلوں کو سزائے موت کا حکم سنائے جانے کے بعد ایک ٹویٹ میں اپنے ان جذبات کا اظہار کیا ہے۔وہ لکھتے ہیں کہ آج ہمیں مقتول کے وارث بچوں کی حیثیت سے انصاف مل گیا ہے۔ہم سعودی عدلیہ پر تمام سطحوں پر اپنے اع
View more
Sat, 21 Dec 2019 18:50:38
ملکہ الزبتھ کے 98 سالہ شوہر ڈیوک آف ایڈنبرا پرنس فلپ کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے۔برطانوی شاہی محل بکنگھم پیلس کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق پرنس فلپ کو شاہی ڈاکٹر کے مشورے پر معمول کے معائنے کیلئے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جہاں وہ چند روز تک قیام کریں گے۔پرنس فلپ ملکہ الزبتھ کے برطانوی ملکہ بننے کے 67 برس کے دوران ان کے ساتھ مل کر اپنے فرائض انجام دیتے رہے ہیں۔
View more
Sat, 21 Dec 2019 18:40:56
جسٹس آصف سعید کھوسہ کی 20 دسمبر کو ریٹائرمنٹ کے بعد سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر ترین جج جسٹس گلزار احمد نے چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھا لیا ہے۔ہفتے کو اسلام آباد میں ایوانِ صدر میں ہونے والی حلف برداری کی تقریب میں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس گلزار سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔ اس موقع پر پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان بھی موجود تھے۔پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت پاکستا
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy