Thu, 07 Nov 2019 17:18:00
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے یمنی حکومت اور عبوری کونسل کے درمیان الریاض میں طے پانے والے معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے۔ فریقین کے درمیان متذکرہ معاہدہ منگل کے روز سعودی دارلحکومت الریاض میں طے پایا تھا۔سلامتی کونسل نے کہا ہے کہ معاہدہ یمن قضیہ کے جامع سیاسی حل کی جانب ایک مثبت اور اہم پیش رفت ہے۔
View more
Thu, 07 Nov 2019 17:14:37
بلومبرگ نے باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ چینی سرکاری اداروں اور سعودی عرب کی سب سے بڑی پٹرولیم کمپنی آرامکو کے درمیان آرامکو کی ابتدائی عوامی پیش کش میں 5 ارب سے 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے پر بات چیت جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق چین آرامکو کے آئی پی اوز میں پانچ سے 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پرغور کر رہا ہے۔
View more
Thu, 07 Nov 2019 17:05:33
جرائم کی بین الاقوامی عدالت نے ایک اعلان میں بتایا کہ وہ اُس مقام کے حوالے سے تقریبا مصدقہ معلومات رکھتی ہے جہاں لیبیا کے سابق سربراہ معمر قذافی کا بیٹا سیف الاسلام موجود ہے۔ سیف الاسلام جون 2017 میں الزنتان شہر کی جیل سے رہا ہونے کے بعد سے روپوش ہے۔مذکورہ عدالت کی پراسیکیوٹر فاتو بینسودہ نے عالم سلامتی کونسل میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ عدالت یہ سمجھتی ہے کہ سیف الاسلام قذافی نے لیبیا کے جنوب مغر
View more
Thu, 07 Nov 2019 11:18:23
جن ادھیکاری پارٹی ( لوک تانترک) کے قومی صدر راجیش رنجن عرف پپو یادو نے بہار میں بڑھتے جرائم کو نتیش حکومت کی ناکامی کا نتیجہ بتایا اور کہاکہ ریاست میں جرائم اور مافیاﺅں کے رحم کرم پر سرکار چل رہی ہے۔
View more
Thu, 07 Nov 2019 11:11:59
اردن کی پولیس نے بتایا ہے کہ آٹھ سیاحوں پر خنجر سے حملہ کرنے کا واقعہ جریش نامی شہر میں پیش آیا۔ یہ شہر دارالحکومت عمان سے پچاس کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔بتایا گیا ہے کہ یہ افراد اس شہر میں رومی دور کی ایک قدیم عمارت کی سیاحت میں مصروف تھے، جب ان پر حملہ کیا گیا۔ یہ شہر اس عمارت کی وجہ سے خاص شہرت رکھتا ہے۔
View more
Thu, 07 Nov 2019 11:08:10
مرکزی وزارت داخلہ نے ایودھیا اراضی تنازعہ پر سپریم کورٹ کے آنے والے فیصلے کو دیکھتے ہوئے اتر پردیش حکومت کو خصوصی ہدایت اور الرٹ جاری کیا ہے۔ ہدایات کے مطابق قانون و انتظام بنائے رکھنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کو روکنے کے لیے احتیاطی طور پر ایودھیا کو کسی قلع کی طرح بدل دیا جائے گا۔
View more
Wed, 06 Nov 2019 19:07:52
دہلی۔ این سی آر میں آلودگی کی سب سے بڑی وجہ بتائی جانے والے پرالی کے تناظر میں دہلی وزیر اعلی اروند کجریوال ایک تجویز لے کر آئے ہیں۔کجریوال کا مشورہ ہے کہ اس پرالی سے سی این جی بنائی جائے۔ان کے مطابق، یہ ٹیکنالوجی اور اقتصادی دونوں حساب سے ممکن ہے۔کجریوال نے اس کے لئے تمام حکومتوں (ریاست) کو ساتھ آنے کو کہا۔
View more
Wed, 06 Nov 2019 18:56:19
14 اکتوبر کو گجرات کے وڈودرا ضلع کے پاڈرا قصبے کے کروڑپتی تیل کاروباری کا بیٹا دوارکیش ٹھکر وساڈ میں اپنے انجینئرنگ کالج کے لئے گھر سے نکلا تھا۔اس کے خاندان کے پاس شک کرنے کی کوئی وجہ نہیں تھی لیکن جب وہ کالج سے گھر نہیں لوٹا تو متعلقین پولیس کے پاس پہنچے۔
View more
Wed, 06 Nov 2019 18:53:06
دہلی پولیس اور وکلاء کے درمیان ہوئے پر تشدد تنازع میں ملوث قصورواروں کو سخت سزا دی جانی چاہئے۔آئی آر ایس (انکم ٹیکس) حکام کے آل انڈیا یونین نے یہ مطالبہ اٹھایا ہے۔انڈین ریونیو سروس (آئی آر ایس) افسر یونین نے اپنے آئی پی ایس برادران کے ساتھ یکجہتی کا بھی اظہارکیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy