Tue, 29 Oct 2019 18:04:41
وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا ہے کہ دہلی کی عوامی بسوں میں خواتین کی طرح بزرگوں کو بھی مفت سفر کرنے کی سہولت دی جا سکتی ہے۔قابل ذکر ہے کہ قومی دارالحکومت میں خواتین کے لئے یہ خصوصیت بھیادوج کے دن منگل سے شروع ہوگئی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ منصوبہ معاشرے میں صنفی تعصب کو دور کر کے خواتین کو بااختیار بنانے میں مددگار ہو گی۔
View more
Tue, 29 Oct 2019 17:59:20
مرکزی وزیر گری راج سنگھ کے بعد اب اپوزیشن کے لیڈر تیجسوی یادو نے بہار حکومت خاص کر وزیر اعلی نتیش کمار کو ریاست کے طریقہ کارپر گھیرا ہے۔تیجسوی نے تو وزیر اعلی نتیش کمار سے اس بنیاد پر استعفی بھی مانگا ہے کہ اب بہت ہو گیا نہیں سنبھل رہا تو استعفیٰ دے دیجیے۔
View more
Tue, 29 Oct 2019 17:40:52
پولیس نے پیر کی رات کو ایک تصادم کے دوران چار لٹیروں کو گرفتار کر کے ان کے پاس سے چارطمنچے اور کارتوس برآمد کئے ہیں۔تصادم میں دو بدمعاش زخمی ہو گئے۔ گوتم بدھ نگر کے سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ ویبھو کرشن نے منگل کو بتایا کہ گزشتہ رات کو پولیس کو کچھ لٹیروں کے دہلی سے نوئیڈا آنے کی اطلاع ملی۔
View more
Tue, 29 Oct 2019 17:33:09
بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) صدر مایاوتی نے مرکز کی نریندر مودی حکومت کی طرف سے یورپی یونین کے ممبران پارلیمنٹ کو جموں و کشمیر جانے کی اجازت دیئے جانے پر کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کو بھی جانے کی اجازت دی جاتی تو اچھا ہوتا۔
View more
Mon, 28 Oct 2019 17:09:38
سعودی عرب کے ایک دستاویزی فلم ساز نے مملکت کے جنوب میں عسیرکے سمندر میں سے اونٹوں کے گذرنے والے ایک قافلے کے مناظرکواپنے کیمرے میں محفوظ کیا ہے۔ سمندر سے گذرتے اونٹوں کی تصاویر اور حیرت انگیز مناظر نے دیکھنے والوں کو بھی حیرت میں متبلا کردیا ہے۔فوٹو گرافر ماجد عون الاحمری کی تصاویر کی سوشل میڈیا پر دھوم ہے اور اونٹوں کی لمبی قطار میں سمندر کے پانی سے گذرنے کی تصویر نے مصور کی فن کارانہ مہارت، سعود
View more
Mon, 28 Oct 2019 17:02:39
دنیا بھر اور خصوصاً مشرقِ وسطیٰ میں خوف اور دہشت کی علامت سمجھی جانے والی تنظیم دولتِ اسلامیہ یا داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی شام کے مغربی صوبے ادلب میں امریکی فوج کے ایک خصوصی آپریشن میں ہلاک ہو گئے ہیں۔امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کی صبح ایک پریس کانفرنس میں ابوبکر البغدادی کی ہلاکت کی تصدیق کی۔
View more
Sun, 27 Oct 2019 19:33:14
اڑیسہ حکومت نے ریاست انتظامی سروس کے دو اور حکام کو برطرف کر دیا ہے۔ساتھ ہی بدعنوانی کے مقدمات میں مبینہ ملوث ہونے کے لئے نو دیگر حکام کی پنشن روک دی گئی ہے۔
View more
Sun, 27 Oct 2019 18:59:52
سابق ہندوستانی کپتان اور کوچ انیل کمبلے کا خیال ہے کہ وراٹ کوہلی کی قیادت والی ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے پاس دنیا میں اپنا دبدبہ قائم کرنے کی صلاحیت ہے۔دنیا کی نمبر ایک ٹیسٹ ٹیم ہندوستانی ٹیم نے اب تک عالمی ٹیسٹ چمپئن شپ میں پانچ ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں، جس میں وہ 240 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹ ٹیبل میں سب سے اوپر ہے۔
View more
Sun, 27 Oct 2019 18:57:40
کرناٹک پریمیئر لیگ (کے پی ایل) میں حصہ لینے والے ایک بلے باز اور بولنگ کوچ کو میچ فکسنگ کے الزام میں مرکزی کرائم برانچ (سی سی بی) نے گرفتار کیا ہے۔کے پی ایل فرنچائزز بینگلوروبلاسٹرکے بولنگ کوچ ونو پرساد اور بلے باز وشوناتھ کو میچ فکسنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy