Wed, 06 Nov 2019 18:15:07
آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف کھیلے جانے والے تیسرے اور آخری ٹی -20 میچ کے لئے دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز پیٹ کمنس کو آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔کمنس نے ٹیم کے ساتھ پرتھ نہیں گئے۔ اس کے بجائے وہ سڈنی کے لئے روانہ ہو گئے۔
View more
Wed, 06 Nov 2019 17:52:01
بنگلہ دیش میں اْن امیر اور بدعنوان افراد کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے، جو خود کو قانون سے بالا تر سمجھتے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ کیا بدعنوانی کی مرتکب بااثر اور مرکزی سیاسی شخصیات پر بھی ہاتھ ڈالا جائے گا۔بنگلہ دیش کی ریپڈ ایکشن بٹالین عمومی طور پر دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں کرتی ہے لیکن آج کل یہ ملک کے بدعنوان عناصر کے خلاف چھاپے مارنے میں مصروف ہے۔
View more
Wed, 06 Nov 2019 17:48:15
یورپی یونین کی کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے برس ہونے والے پولستانی صدارتی انتخابات میں امیدوار نہیں ہوں گے۔ یورپی یونین میں ٹسک کے عہدے کی مدت دسمبر کے آخر میں پوری ہو گی جبکہ پولینڈ میں آئندہ صدارتی الیکشن اگلے برس ہوں گے۔
View more
Wed, 06 Nov 2019 17:38:08
ایرانی صدر حسن روحانی نے بدھ سے فردو پلانٹ پر یورینیم افزودگی کی سرگرمیوں کو بحال کرنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ تہران 1,044 سینٹری فیوجز میں یورینیم گیس کے دخول کا آغاز کردے گا۔صدر روحانی نے منگل کے روز ایک نشری خطاب میں یہ اعلان کیا ہے۔ایران 2015ء میں طے شدہ جوہری سمجھوتے کے تحت سینٹری فیوجز میں گیس داخل نہ کرنے کا پابند ہے۔
View more
Wed, 06 Nov 2019 17:35:24
افغان صدر اشرف غنی اور چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے بیجنگ میں افغان شخصیات اور طالبان کے نمایندوں کے درمیان مجوزہ ملاقات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔افغان حکومت کی جانب سے منگل کے روز جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر اشرف غنی اور وزیر خارجہ وانگ یی نے امن عمل میں افغان حکومت اور عوام کے امن عمل میں کردار کی ضرورت پر زوردیا ہے۔
View more
Wed, 06 Nov 2019 17:32:09
قطر اور ترکی نے اپنے دوطرفہ تعلقات کو ’جامع تزویراتی شراکت داری‘ میں ڈھالنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔دوحہ میں ترکی اور قطر کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس کے بعد قطری وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی نے ایک ٹویٹ میں ترکی کے ساتھ تزویراتی شراکت داری کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
View more
Wed, 06 Nov 2019 17:27:33
لبنان میں مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی عدم توازن کے خلاف احتجاج کے جلو میں لبنانی بنکوں سے بھاری رقوم کی بیرون ملک منتقلی کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔لبنان کے ایک پارلیمانی ذریعے نے بتایا کہ بینک بند کیے جانے سے قبل تین ارب ڈالر کی خطیر رقم بیرون ملک منتقل کی گئی ہے۔
View more
Wed, 06 Nov 2019 17:19:55
عراقی دارالحکومت بغداد میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب بھی گذشتہ راتوں کا منظر نامہ دہرایا گیا جہاں مظاہرین اور سیکورٹی فورسز کے درمیان صورت حال کشیدہ رہی۔احتجاج کنندگان نے پلوں کو بند رکھنے کا سلسلہ جاری رکھا بالخصوص الاحرار اور الجمہوریہ پل جو بغداد کے وسط میں واقع ہیں۔
View more
Wed, 06 Nov 2019 17:14:29
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے یمنی حکومت اور جنوبی عبوری کونسل کے مابین ریاض معاہدے کو یمنی عوام کی فتح اور جنگ زدہ ملک کے امن استحکام کے لیے نقطہ آغاز قرار دیا۔الریاض میں معاہدے سے قبل خطاب کرتے ہوئے سعودی ولی عہد نے کہا کہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت اور ان کی سرپرستی میں یمنی بھائیوں کے مابین پائے جانے والے تنازعہ کو دور کرنے کے لیے تمام تر کوششیں بروئے
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy