Sat, 26 Oct 2019 17:00:29
یمن کے وزیر اطلاعات معمر الاریانی کا کہنا ہے کہ ریاض معاہدے کے ابتدائی مسودے پر دستخط کے بعد آئندہ دو روز کے دوران سمجھوتے پر سرکاری طور پر دستخط کر دیے جائیں گے۔
View more
Sat, 26 Oct 2019 16:57:36
وزیرِ خارجہ میولود چاووزیرِ خارجہ میولود چاوش اولو نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے بات چیت کی۔سفارتی حلقوں سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق وزیر چاوش اولو نے اپنے امریکی ہم منصب سے ٹیلی فونک ملاقات کی۔ش اولو نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے بات چیت کی۔
View more
Sat, 26 Oct 2019 16:49:07
ریاض میں سعودی پبلک سیکورٹی کا تربیتی کورس مکمل کرنے والی خواتین کے دوسرے دستے کی گریجویشن تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا انعقاد پبلک سیکورٹی کے ڈائریکٹر جنرل خالد الحربی کی سرپرستی میں سعودی دارالحکومت میں پبلک سیکورٹی ٹریننگ سٹی میں ہوا۔جنرل الحربی نے دوسرے دستے میں فارغ التحصیل ہونے والی 178 خواتین اہل کاروں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے اپنی مسرت کا اظہار کیا۔
View more
Wed, 23 Oct 2019 19:35:59
مشہور کوریوگرافر ریمو ڈسوزا کے خلاف ضلع عدالت نے غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا ہے۔ریمو کے خلاف پانچ کروڑ روپے کی دھوکہ دہی کا الزام لگاتے ہوئے پراپرٹی ڈیلر کیس درج کرایا تھا۔اب ریمو کو گرفتار کرنے ممبئی جانے کے لئے آئی جی سے اجازت مانگی گئی ہے۔
View more
Wed, 23 Oct 2019 19:23:23
مرکزی کابینہ کے اجلاس میں پرائیویٹ پیٹرول پمپ کو لے کر لے بڑا فیصلہ آ سکتا ہے۔ذرائع کے مطابق مودی حکومت پٹرول پمپ کھولنے سے منسلک قوانین میں ڈھیل دے سکتی ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ اس فیصلے کے بعد بڑے شاپنگ مال یا بڑی خوردہ دکان میں بھی پٹرول ڈیزل مل سکے گا۔
View more
Wed, 23 Oct 2019 19:19:44
جب سے این سی آر بی کا نیا ڈیٹا آیا ہیں ہر ریاست میں اپوزیشن پارٹیاں حکومت کو اسی بہانے تنقید کر رہی ہیں۔بہار اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما تیجسوی یادو نے بھی اسی کو لے کہا کہ بہار کے وزیر اعلی نتیش کمارانتھک پلٹی مارنے کی کوششوں سے ملک بھر میں بہار کو فسادات میں پہلا مقام حاصل ہوا ہے۔
View more
Wed, 23 Oct 2019 19:15:45
سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم نے آئی این ایکس میڈیا منی لانڈرنگ معاملے میں ضمانت کے لئے دہلی ہائی کورٹ میں بدھ کو عرضی پیش کی۔ آئی این ایکس میڈیا معاملے میں انہیں منگل کو سپریم کورٹ نے ضمانت دے دی تھی۔
View more
Wed, 23 Oct 2019 19:13:50
بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی صدر اور اتر پردیش کی سابق وزیر اعلی مایاوتی نے نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو (این سی آر بی) کے اعداد و شمار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بدھ کو دعوی کیا کہ یہ اعداد و شمار ہندوستان کی شبیہہ بہتر بنانے والے ہرگز نہیں ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy