Wed, 23 Oct 2019 18:54:27
جنوبی افریقہ کے سابق کپتان گریم اسمتھ کو کرکٹ میں مخصوص کامیابیاں حاصل کرنے کے لئے ملبورن کرکٹ کلب (ایم سی سی) کا اعزازی رکن منتخب کیا گیا ہے۔ اسمتھ 22 سال کی عمر میں جنوبی افریقہ کے سب سے نوجوان کپتان بنے اور ملک کے لئے کل 117 ٹیسٹ میچ کھیلے۔
View more
Wed, 23 Oct 2019 18:52:01
ٹاپ سیڈ بی سائی پریت نے بیڈبلیوایف کی تازہ رینکنگ میں چھٹا مقام برقرار رکھا ہے جبکہ بی سا ئی پریت کیریئر کی بہترین 11 ویں رینکنگ پر پہنچ گئے۔اگست میں عالمی چمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیتنے والے پریت اس سے پہلے 12 ویں رینکنگ پر تھے۔
View more
Wed, 23 Oct 2019 18:45:07
مبئی کے تجربہ کار آل راؤنڈر ابھیشیک نائر نے کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ لے لیا ہے۔نائر نے کہاکہ میں بالکل مطمئن ہوں۔اتنے سارے کرکٹر موجود ہیں جو اس مقام پر پہنچنا چاہتے ہیں جس مقام پر میں آج ہوں۔میں اتنی دیر تک کھیلنے کا موقع ملنے کے لئے صرف شکریہ ہی ادا کرسکتا ہوں۔
View more
Wed, 23 Oct 2019 18:42:04
نومنتخب بی سی سی آئی صدر سوربھ گانگولی نے بدھ کو بدعنوانی سے پاک دورکا وعدہ کیا اور کہا کہ وہ اسی طرح دنیا کے سب سے امیر کرکٹ ادارے کی قیادت کریں گے جس طرح سے انہوں نے بھارتی ٹیم کی کپتانی کی تھی۔گنگولی نے یہاں عام اجتماع اجلاس میں سرکاری طور پر بی سی سی آئی صدر کے طور پر عہدہ سنبھالتے ہوئے کہا کہ قابل اعتماد اور بدعنوانی سے پاک مدت سے کوئی سمجھوتہ نہیں۔
View more
Wed, 23 Oct 2019 17:21:12
یورپی کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے کہا ہے کہ وہ برطانیہ کے یورپی یونین سے نکلنے کی تاریخ میں توسیع تجویز کرنے جا رہے ہیں۔
View more
Wed, 23 Oct 2019 17:17:24
بیلجیم کے دارالحکومت برسلز میں افغان امن عمل پر ہونے والے اجلاس کا امریکا اور یورپ کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا، جس میں جنگ کے خاتمے پر زور دیا گیا ہے۔
View more
Wed, 23 Oct 2019 17:02:46
امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر نے ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ان کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ انتہائی نتیجہ خیز ملاقات ہوئی ہے۔ایسبر نے مزید کہا کہ اس ملاقات میں خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی ایرانی سرگرمیوں پر بات چیت کی گئی۔
View more
Wed, 23 Oct 2019 16:58:42
ترکی نے بدھ کے روز ایک اعلان میں کہا ہے کہ جنگ بندی کا دورانیہ ختم ہونے کے بعد اسے شمال مشرقی شام میں کرد جنگجوؤں کے خلاف دوبارہ حملے شروع کرنے کی "ضرورت نہیں"۔ ترکی کے مطابق امریکا نے اسے آگاہ کیا ہے کہ سرحدی علاقوں سے کرد فورسز کا انخلا کامیابی سے پورا ہو گیا۔ ترکی کی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس مرحلے پر کسی نئے آپریشن پر عمل درامد کی ضرورت نہیں ہے۔
View more
Wed, 23 Oct 2019 16:54:14
متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی میں محکمہ سیاحت و ثقافت سے وابستہ ماہرین آثار قدیمہ نے دنیا کا قدیم ترین ہیرا دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ماہرین کو یہ ہیرا شہر سے 100 کلو میٹر دور 'مروح' جزیرے میں کھدائیوں کے دوران ملا۔ اس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے یہ یہ 7600 سے 7800 سال پرانا ہوسکتا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy