ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ریاستی خبریں
     احتجاج کی روک تھام کیلئے بیروت میں حزب اللہ کا مظاہرہ

    احتجاج کی روک تھام کیلئے بیروت میں حزب اللہ کا مظاہرہ

    Sun, 27 Oct 2019 18:42:30 
    لبنان کی ایرانی حمایت یافتہ شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے حامیوں نے جمعہ کے روز بیروت کے جنوبی نواحی علاقوں، بقاع اور جنوب میں اپنی عوامی طاقت کا مظاہرہ کیا۔ اس مظاہرے سے قبل حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ نے اپنی ایک نشری تقریر میں مظاہرین پر زور دیا کہ وہ پر حکومت مخالف مظاہروں سے دست بردار ہو جائیں۔
     اس خطے میں کرد دہشت گردوں کیلئے کوئی جگہ نہیں: اردوغان 

     اس خطے میں کرد دہشت گردوں کیلئے کوئی جگہ نہیں: اردوغان 

    Sun, 27 Oct 2019 18:12:44 
    تْرک صدر رجب طیب اردوآن نے شمال مشرقی شام میں اپنے فوجی آپریشن کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے یہ صحرائی علاقہ کردوں کے لیے نہیں بلکہ عربوں کی رہائش کے لیے ہے۔ وہ یہ بھول گئے کہ ترکی فوجی آپریشن کے نتیجے میں ہزراوں کرد شہری جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد تھی نقل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں۔
     حوثیوں کی مغربی ساحل پر بچھائی 3 ہزار بارودی سرنگیں تلف

     حوثیوں کی مغربی ساحل پر بچھائی 3 ہزار بارودی سرنگیں تلف

    Sun, 27 Oct 2019 18:09:41 
    یمن کی سرکاری فوج نے ملک کے مغربی ساحل کے تین علاقوں سے حالہ ایام میں تلاش کے بعد جمع کی گئی 3 ہزار بارودی سرنگیں کل ہفتے کو تلف کردیں۔یہ بارودی سرنگیں ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کی طرف سے انسانیت کی تباہی کے لیے ان علاقوں میں بچھائی گئی تھیں۔
     ایران: عوام کی مدد سے حکمرانوں کو وسائل سے محروم کرنا چاہتے ہیں: ہْک

     ایران: عوام کی مدد سے حکمرانوں کو وسائل سے محروم کرنا چاہتے ہیں: ہْک

    Sun, 27 Oct 2019 17:52:11 
    امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے ایران کو انسانی امداد بھیجنے پر پابندیوں میں نرمی کے اعلان کے بعد ایران کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی برائن ہک نے کہا کہ اس منصوبے کا مقصد ایرانی عوام کی مدد کرنا اور حکومت کو مالی وسائل سے محروم کرنا ہے۔
     عراقی حکومت نے ’العربیہ‘  اور ’الحدث‘ نیوز چینلز کو کام سے روک دیا

     عراقی حکومت نے ’العربیہ‘  اور ’الحدث‘ نیوز چینلز کو کام سے روک دیا

    Sun, 27 Oct 2019 17:40:55 
    عراقی حکومت نے دبئی سے عربی زبان میں نشریات پیش کرنے والے دو عرب نیوز چینلز ’العربیہ‘ اور ’الحدث‘ کو ملک میں کام کرنے سے روک دیا ہے۔ عراقی حکام نے دونوں چینلز کو یہ کہتے ہوئے کام سے روکا کہ ان کے پاس نیوز میڈیا کا اجازت نامہ نہیں ہے۔اسی حکم نا مہ کو بنیاد پر عراقی پولیس فورس نے العربیہ‘ اور’الحدث‘ کے نامہ نگاروں کو میڈیا کوریج سے روکا دیا ہے۔
     بغدادی کی بیگمات کا خودکش دھماکہ؟ ادلب آپریشن کی ویڈیو وائرل

     بغدادی کی بیگمات کا خودکش دھماکہ؟ ادلب آپریشن کی ویڈیو وائرل

    Sun, 27 Oct 2019 17:37:59 
    ایک منفرد کارروائی میں داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کی ہلاکت سے متعلق امریکی حکام کے اتوار کے روز یکے بعد دیگرے بیانات کے بعد جریدے ’نیوز ویک‘ نے امریکی فوج اور وزارت خارجہ کے باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ شمالی مغربی شام کے علاقے ادلب کے مضافات میں امریکی فوج کے آپریشن کے دوران داعش کے سربراہ کی دو بیگمات نے خود کو دھماکے سے آڑا لیا۔امریکی ٹی وی نیٹ ورکس ’سی این این‘ اور ’اے بی سی‘نے اتوار ہ
     اے این پی کی واحد خاتون سینیٹر ستارہ ایاز کا پارٹی سے اخراج

     اے این پی کی واحد خاتون سینیٹر ستارہ ایاز کا پارٹی سے اخراج

    Sun, 27 Oct 2019 17:34:16 
    عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے خیبر پختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے سینیٹ میں پارٹی کی واحد سینیٹر ستارہ ایاز کی پارٹی رکنیت ختم کر دی ہے۔ اُن پر اے این پی میں گروپ بندی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی دفتر باچا خان مرکز سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سینیٹر ستارہ ایاز پر پارٹی میں گروپ بنانے اور گروہ بندی کو فروغ دینے میں مصروف تھیں۔
     پنٹاگان کلاؤڈ کمپیوٹنگ سسٹم کا 10 ارب ڈالر کا ٹھیکہ مائکروسافٹ کو مل گیا

     پنٹاگان کلاؤڈ کمپیوٹنگ سسٹم کا 10 ارب ڈالر کا ٹھیکہ مائکروسافٹ کو مل گیا

    Sun, 27 Oct 2019 17:28:58 
    پنٹاگان نے 10 ارب ڈالر مالیت کے ’کلاؤڈ کمپیوٹنگ‘ نظام کا ٹھیکہ مائیکروسافٹ کو دینے کا اعلان کیا ہے، جب کہ امیزان، اوریکل اور آئی بی ایم کے ٹیکنالوجی کے نامور ادارے بھی بولی لگانے والوں میں شامل تھے۔اس بڑے پراجیکٹ کا تعلق پینٹاگان کے زیریں ڈھانچے کی تعمیر کرنے سے ہے، جسے ’جوائنٹ انٹرپرائز ڈفینس انفرا اسٹرکچر‘کا نام دیا گیا ہے۔
     اپوزیشن کا آزادی مارچ: مذاکرات کامیاب، معاہدے پر دستخط

     اپوزیشن کا آزادی مارچ: مذاکرات کامیاب، معاہدے پر دستخط

    Sun, 27 Oct 2019 17:25:41 
    پاکستان میں اپوزیشن کے مشترکہ آزادی مارچ کے لیے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ہونے والے مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں۔ اس سلسلے میں اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ اور جمعیت علمائے اسلام نے ایک معاہدے پر دستخط بھی کر دیے ہیں۔معاہدے کے مطابق، وفاقی حکومت نے آزادی مارچ کو اسلام آباد میں داخلے کی اجازت دیدی ہے۔