Tue, 29 Sep 2026 16:59:26
سنبھل تشدد معاملے میں سپریم کورٹ نے اتر پردیش حکومت پر سخت کارروائی کی ہے۔ سپریم کورٹ نے سنبھل تشدد معاملے کے ملزم مُلّا افروز کی ’نیشنل سیکورٹی ایکٹ‘ (این ایس اے) کے تحت ’پریوینٹو ڈیٹینشن‘ منسوخ کر دی ہے۔
View more
Tue, 29 Sep 2026 16:55:45
دہلی میں آج کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ ہوئی، جس میں کانگریس نے حکومت کے سامنے کچھ اہم مطالبات رکھے ہیں۔ کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے سوشل میڈیا پر پوسٹ بھی جاری کی ہے، جس میں مرکزی حکومت پر سنگین الزامات لگائے گئے ہیں۔
View more
Tue, 29 Sep 2026 16:48:45
یجسوی یادو اور ممتا بنرجی سمیت تمام اپوزیشن لیڈروں کی جانب سے خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر) کے بعد تیار کی گئی ووٹر لسٹ کی بنیاد پر کرائے گئے انتخابات کو منسوخ کرنے کے مطالبے کے درمیان سی پی آئی-ایم ایل (مالے) نے ’بہار ووٹر سروے 2026‘ رپورٹ جاری کر کے انتخابی نتائج پر ایس آئی آر کے اثرات کو لے کر نئے سوالات کھڑے کیے ہیں۔
View more
Tue, 29 Sep 2026 12:03:35
سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے قومی صدر اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ ایس پی انتخابات میں تمام نشستیں جیت لے، تب بھی بیلٹ پیپر سے ووٹنگ کا مطالبہ جاری رکھے گی۔
View more
Tue, 29 Sep 2026 11:59:36
سابق مرکزی وزیر خزانہ اور کانگریس کے سینئر رہنما پی چدمبرم نے ووٹر فہرستوں کی خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر) کے معاملہ پر الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
View more
Tue, 29 Sep 2026 11:51:30
کانگریس نے ووٹر لسٹوں کی خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر) میں بے ضابطگیوں اور الیکشن کمیشن کے کام کاج پر سوال اٹھاتے ہوئے پیر کو ملک بھر میں احتجاج کیا اور چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) گیانیش کمار کے استعفے کا مطالبہ کیا۔
View more
Tue, 29 Sep 2026 11:39:51
امریکی ٹیرف کے حوالے سے ایک اہم خبر سامنے آئی ہے۔ ’امریکی کامرس ڈپارٹمنٹ‘ کے ذریعہ جاری اطلاع کے مطابق امریکہ ہندوستان سمیت 20 ممالک سے درآمد کی جانے والی کچھ مخصوص دواؤں اور اس سے متعلق انگریڈینٹس (مواد) پر کوئی ایڈ ویلورم (قیمت پر مبنی) ٹیرف عائد نہیں کرے گا۔
View more
Tue, 29 Sep 2026 11:26:19
سپریم کورٹ نے آل انڈیا ترنمول کانگریس (اے آئی ٹی سی) کے نام اور انتخابی نشان کے تنازعہ پر اہم ہدایت دی ہے۔ اس معاملے میں سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے ٹی ایم سی سے متعلق تنازعہ پر 4 ماہ کے اندر فیصلہ کرنے کو کہا ہے۔
View more
Tue, 29 Sep 2026 11:17:26
کانگریس کے سینئر لیڈر پون کھیڑا نے سابق مرکزی وزیر برائے توانائی اور سابق مرکزی داخلہ سکریٹری راج کمار سنگھ (آر کے سنگھ) کے ذریعہ ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر) کے خلاف جاری کھلے خط کو پیش نظر رکھتے ہوئے الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار پر سنگین سوالات اٹھائے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy