Wed, 11 Jun 2025 17:46:41
کرناٹکا کے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے دہلی میں کانگریس پارٹی ہائی کمان سے ملاقات کے بعد اعلان کیا ہے گزشتہ دس سال قبل ریاستی پسماندہ طبقات کمیشن چیرمین ایچ کانتا راجو نے جو 'سماجی و اقتصادی سروے' کروایا تھا اس کی رپورٹ کے پس منظر میں اب پھر ایک بار یہ سروے یا 'ذات شماری' کا عمل دہرایا جائے گا ۔
View more
Wed, 11 Jun 2025 11:48:20
شہر میں ساَئبر فراڈ کا ایک ایسا معاملہ سامنے آیا ہے جس میں دھوکے بازوں نے ایک معمر جوڑے کو ڈیجیٹل اریسٹ کی دھمکی دے کر ان سے تقریباً 4.79 کروڑ روپے وصول کیے تھے ۔ جس کی بعد بینگلورو ساوتھ کے سی ای این پولیس تھانے کی تفتیشی ٹیم نے دو ملزمین کو گرفتار کر لیا ہے ۔
View more
Wed, 11 Jun 2025 11:34:19
کرناٹک میں وقفے کے بعد بارشوں کا نیا سلسلہ دوبارہ شروع ہونے جا رہا ہے، جس کے تحت ریاست کے مختلف اضلاع میں موسلا دھار بارش، گرج چمک اور تیز ہواؤں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 11 جون سے ریاست بھر میں بارش کا زور بڑھ جائے گا اور اس سلسلے میں کئی اضلاع کے لیے یلو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
View more
Tue, 10 Jun 2025 19:35:15
کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے پیر کو دہلی میں کانگریس کے سینئر لیڈر راہول گاندھی سے ملاقات کے بعد اعلان کیا کہ ریاست میں ذات پر مبنی مردم شماری کا عمل دوبارہ شروع کیا جائے گا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیو کمار بھی موجود تھے۔
View more
Tue, 10 Jun 2025 17:27:59
معروف مصنف اور دانشور کے ایس بھگوان کے خلاف توہین مذہب کے مقدمہ میں بینگلورو کی عدالت نے فیصلہ سنا دیا ہے۔ عدالت نے ’رام مندر کیوں نہیں چاہیے؟‘ کے عنوان سے لکھی گئی کتاب کے سلسلہ میں ان پر عائد تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مکمل طور پر بری کر دیا ہے۔
View more
Tue, 10 Jun 2025 17:03:19
کرناٹک ہائی کورٹ نے بنگلورو کے چناسوامی اسٹیڈیم میں 4 جون کو پیش آئے بھگدڑ کے دلخراش واقعہ پر از خود نوٹس لیتے ہوئے اگلی سماعت کی تاریخ 12 جون مقرر کی ہے۔ عدالت نے ریاستی حکومت سے معاملے کی پیش رفت پر سیل بند لفافے میں رپورٹ طلب کی ہے۔
View more
Tue, 10 Jun 2025 12:13:47
کرناٹک حکومت نے شہر ٹمکورو کو "گریٹر بنگلورو ریجن گورننس اتھارٹی" کے دائرۂ کار میں شامل کرنے کے لیے سنجیدہ قدم اٹھا لیا ہے۔ اس تجویز کو آئندہ دنوں میں ریاستی کابینہ کے اجلاس میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔
View more
Tue, 10 Jun 2025 12:05:42
محبت اور جنون کے نام پر ایک المناک واقعہ اُس وقت پیش آیا جب بنگلورو کے پورنا پرگنا لے آؤٹ علاقے میں واقع ایک ہوٹل روم میں شادی شدہ خاتون کو اس کے مبینہ عاشق نے بے دردی سے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق 36 سالہ ہرینی نامی خاتون کو اُس کے عاشق یشس نے چاقو کے 17 وار کر کے موقع پر ہی موت کے گھاٹ اُتار دیا۔
View more
Tue, 10 Jun 2025 11:47:41
کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مودی صرف تشہیر کی بنیاد پر زندہ ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ گزشتہ 11 سال میں مودی حکومت نے عوامی فلاح کا کوئی بڑا کام نہیں کیا بلکہ صرف وعدے، دعوے اور جھوٹے بیانات پر انحصار کیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy